aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Sher Singh Naaz Dehlvi's Photo'

شیر سنگھ ناز دہلوی

1898 - 1962 | دلی, انڈیا

شیر سنگھ ناز دہلوی کا تعارف

تخلص : 'ناز'

اصلی نام : شیر سنگھ جین

پیدائش :دلی

وفات : 19 Mar 1962

چوم کر آیا ہے یہ دست حنائی آپ کا

کیوں نہ رکھوں میں کلیجے سے لگا کر تیر کو

شیر سنگھ نازجین دہلوی ۱۸۹۸ میں باڑاہندوراو کے ایک متمول اور ذی علم گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد لالہ گردھاری لال جین دہلی کے رئیسوں میں سے تھے ۔ ناز مغربی ادبیات کے مطالعے کے بعد اردو کی طرف آگئے اور شعر کہنے گلے ۔ ابتدا میں نواب سراج الدین خاں سائل دہلوی سے اصلاح لی اس کے بعد برق دہلوی کے تلامذہ میں شامل ہوگئے ۔

اپنے خوبصورت ترنم اور عشق ومحبت کے جذبات سے گندھی ہوئی شاعری کی وجہ سے ناز مشاعروں میں بھی بہت مقبول ہوئے ۔ ۱۹۴۷ کے ہنگاموں کا اثر ناز کی طبیعت پر بہت گہرا پڑا اور وہ ادبی وشعری محفلوں سے کنارہ کش ہوگئے اور گوشہ نشینی اختیار کر لی ۔ ۱۹ مارچ ۱۹۶۲ کو ان کا انتقال ہوا ۔ ناز کا مجموعہ کلام ’’ خدنگ ناز ‘‘ کے نام سے ۱۹۶۲ میں شائع ہوا ۔ 

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے