Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Swappnil Tiwari's Photo'

سوپنل تیواری

1984 | ممبئی, انڈیا

نئی نسل کے نمایندہ شاعر

نئی نسل کے نمایندہ شاعر

سوپنل تیواری کا تعارف

اصلی نام : Swapnil Kumar Tiwari

پیدائش : 06 Oct 1984 | غازی پور, اتر پردیش

اگر دوبارہ بنی یہ دنیا

تو پہلے تیری گلی بنے گی

سوپنل تیواری شاعری کی دنیا میں نسل نو کی نمائندگی کرنے کے حوالے معتبر بھی  ہے اور مقبول بھی. انھوں نے اپنے جدید آہنگ، منفرد انداز و اسلوب سے اردو شاعری میں اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے. ان کی پیدائش 6 اکتوبر 1984 کو غازی پور اتر پردیش میں ہوئی۔

فی الحال آپ ممبئی میں مقیم ہیں اور فلمی دنیا سے وابستہ ہیں اور شاعر کے ساتھ ساتھ اسکرپٹ رائٹر بھی ہیں. آپ کی شاعری جدیدیت کا واضح عکس ہے. آپ کی شعری خصوصیات میں جدید الفاظ کا استعمال اور ٹھہراؤ ہے. اپنی غزلوں میں نئے مضامین کو بہت خوبصورتی اور نفاست کے ساتھ قلمبند کرتے ہیں. لفظوں کی مصوری یا یوں کہا جائے کہ منظر کشی اس طرح کرتے ہیں کہ اشعار پڑھتے وقت پورا منظر نامہ ہماری آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے. سوپنل تیواری کا  وجدان تخیل کی جن وادیوں سے گزرتا ہے وہاں کی تصویر کشی کرلیتا ہے اور پھر ان خیالات کو ہو بہو انہیں الفاظ کی شکل میں ڈھال دیتا ہے.آج کے دور کے نوجوان شعراء میں لفظوں کو برتنے کا ایسا سلیقہ کم ہی لوگوں کے یہاں دیکھنے کو ملتا ہے. سوپنل تیواری کا پہلا شعری مجموعہ " چاند ڈنر پر بیٹھا ہے"  منظر عام پر آچکا ہے جس کو ادبی حلقوں میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی. ان کا دوسرا شعری مجموعہ "زندگی اک اداس لڑکی ہے"  جلد ہی منظر عام پر آنے والا ہے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے