Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بنت چھپکلی

خواجہ حسن نظامی

بنت چھپکلی

خواجہ حسن نظامی

MORE BYخواجہ حسن نظامی

    خدا کے لئے ریزلو جلدی آؤ۔ اس بنت چھپکلی کو دیوار سے ہٹاؤ، یکساں پروانوں کو کھائے چلی جاتی ہے۔

    گرمی آئی میں نے لیمپ جلایا۔ پروانوں کی آمد ہوئی۔ لکھنا پڑھنا خاک نہیں ان کی بے قراریاں دیکھ دیکھ کر جی بہلاتا ہوں۔ شریر چھپکلی زادی کہاں سے آگئی۔ جو غریب عشق بازوں کو نگل رہی ہے۔ ابھی تو مس ہے لیڈی ہوگی تو خبر نہیں کیا غضب ڈھائے گی۔ اس کی دم کاٹ لو بڑی حرافہ ہے۔ کیوں ری مردار میرے چہیتے پتنگوں کو کیوں کھاتی ہے۔ جلا دوں تیرا منہ، بھڑکاؤں شعلہ۔ بجھاؤں تیری زندگی۔

    ہائے ریزلو۔تم اب تک نہ آئی دیکھو اس نے پھر ایک تیتری کو پکڑ لیا۔ منہ میں دبائے بیٹھی ہے۔گردن اونچی کرتی ہے اور نگلنا چاہتی ہے۔ بیچاری تیتری کیسی بےکسی سے اس کے منہ میں گرفتار ہے۔

    بھائی یہ عشق بری بلا ہے۔ نہ روشنی پر آتی نہ جان گنواتی۔ شعلہ پرچمنی تھی۔محبوب کے رخ تک اسے رسائی نہ ملی تو چھپکلی کے آتش شکم کی نذر ہوئی۔

    اللہ ایک زمانہ تھا جب ابادیہ کا شانہ تھا۔ ہر چیز صاف تھی۔ نہ مچھر آتے تھے۔ کھٹمل پسؤوں سے بھی نجات تھی۔ چھپکلیوں کا بھی گزرنہ ہو سکتا تھا، مگر جب سے ویرانہ میں گھر بنا ہے سب ستانے آتے ہیں۔ طرح طرح سے چٹکیاں لے کر رلاتے ہیں۔

    (مضمون کا آخری پیراگراف حذف کردیا گیا ہے)

    مأخذ:

    چٹکیاں اور گدگدیا (Pg. 90)

    • مصنف: خواجہ حسن نظامی
      • ناشر: نامعلوم تنظیم

    یہ متن درج ذیل زمرے میں بھی شامل ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے