صفائی پسندی

سعادت حسن منٹو

صفائی پسندی

سعادت حسن منٹو

MORE BY سعادت حسن منٹو

    گاڑی رکی ہوئی تھی۔

    تین بندوقچی ایک ڈبے کے پاس آئے۔ کھڑکیوں میں سے اندر جھانک کر انھوں نے مسافروں سے کیا پوچھا۔

    ’’کیوں جناب کوئی مرغا ہے۔‘‘

    ایک مسافر کچھ کہتے کہتے رک گیا۔ باقیوں نے جواب دیا۔

    ’’جی نہیں۔‘‘

    تھوڑی دیر کے بعد چار نیزہ بردار آئے۔ کھڑکیوں میں سے اندر جھانک کر انھوں نے مسافروں سے پوچھا۔

    ’’کیوں جناب کوئی مرغا ہے۔‘‘

    اس مسافر نے جو پہلے کچھ کہتے کہتے رک گیا تھا جواب دیا۔

    ’’جی معلوم نہیں۔۔۔ آپ اندر آکے سنڈاس میں دیکھ لیجیے۔‘‘

    نیزہ بردار اندر داخل ہوئے۔ سنڈاس توڑا گیا تو اس میں سے ایک مرغا نکل آیا۔

    ایک نیزہ بردار نے کہا۔

    ’’کر دو حلال۔‘‘

    دوسرے نے کہا۔

    ’’نہیں یہاں نہیں۔ڈبہ خراب ہو جائے گا۔۔۔باہر لے چلو۔‘‘

    مآخذ:

    • Book: (سیاہ حاشیے (افسانچے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Added to your favorites

    Removed from your favorites