عدل نوشیرواں
نوشیرواں ایران کا بادشاہ تھا۔ اس کی پہچان اورشہرت کی بنیاد اس کا عدل اورانصاف بنا۔ فارسی اوراردو ادبیات میں یہ شخص نوشیرواں عادل کے نام سے جاناجاتا ہے۔ اپنے خاص محل قصرمدائن میں اس نے ایک عدالت خانہ بنا رکھا تھا اس محل سے ایک زنجیر (زنجیرعدل، سلسلۂ نوشیرواں) لٹکی رہتی تھی، جو شخص بھی اپنے آپ کومظلوم سمجھتا وہی زنجیرعدل کھینچتا اوربادشاہ اس کی فریاد سنتا۔ تلمیح کے شعری استعمال کیلئے مندرجہ ذیل اشعار دیکھئے ۔
عدل سے تیرے برابرنہ ہوعدل کسری
کہیے اس کوجو کوئی سوکھ گیا اس کا دہن
انشاءؔ اللہ خاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.