aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ارژنگ مانی

مانی ایران کا مشہورمصورتھا۔ جس نے شاپوراول کےعہد میں اپنی رسالت کا دعوی کیا تھا۔ بادشاہ وقت اس کی اس حرکت سے ناراض ہوااوراسے ملک بدرکرنے کا حکم دیا۔ مانی بھاگ کرچین چلا گیا اوروہیں اس نے مصوری اورنقاشی کے اعلی نمونے پیش کئےاوراپنا مایہ نازنگارخانہ تیارکیا۔ مانی کی تصویروں پرمستمل کتاب ارژنگ یا ارتنگ مانی کے نام سے جانی جاتی ہے۔ مانی نے اپنی تصویروں اورنقاشی کے اعلی ترین نمونوں کوہی اپنی رسالت وپیغمبری کے معجزے کے طور پر پیش کیا تھا۔ مانی کے ساتھ بہزاد کا نام اس کے مد مقابل کے طورپر لیا جاتا ہے۔ بہزاد کا شمار بھی ایران کے مشہورترین مصوروں میں ہوتا ہے۔ یہ مختصرتصاویر بنانے میں کمال رکھتا تھا۔اس نے تیمورنامہ اوربوستان سعدی میں تصاویر بنائی تھیں۔

مانی نہ بندھے گا کبھو نقش اس کی کمر کا

فرسودہ نہ کر خامۂ مو فائدہ کیا ہیچ

سودا

کلک نقاشیِ قدرت سے گلستاں میں آج

تحفۂ لالہ وگل صفحۂ نقش ارژنگ

ذوق

چلا ہے کھینچنے تصویر میرے بت کی آج

خدا کے واسطے صورت تو دیکھو مانی کی

میر تقی میر

کہاں ہے تاب مانی کو کہاں بہزاد کو طاقت

کہ تیری ناز کی تصویر تجھ کوں لکھ کے دکھلاوے

ولی دکنی

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے