aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اعجازمسیح

اس تلمیح کا تعلق حضرت عیسی کے معجزات سے ہے۔ قرآن کے مطابق حضرت عیسی کوخدا کی طرف سے کئ معجزات عطا کئے گئے تھے۔ ان کے معجزات کے حوالے سے کئ تلمیحات سامنے آئی ہیں مثلا اعجازمسیحا، اعجازمسیحائی، دست مسیحا، دم عیسی، دست مسیحائی، قم باٗزن اللہ، قم عیسی، احیائےموتی جیسی تلمیحات استعمال کی گئی ہیں۔

قرآن میں حضرت عیسی کے بارے میں آتا ہے کہ ان کو خدا کی طرف سے یہ معجزہ عطا کیا گیا تھا کہ وہ مردے کے پاس جاکرقم باٗذن اللہ (کھڑاہواللہ کے حکم سے) کہتے تو وہ زندہ ہوجاتا۔ اسی طرح وہ پیدائیشی اندھوں کوبینائی عطا کر دیتے تھے۔ جذامیوں اورکوڑھیوں کے مرض پردست شفا پھیر کرانھیں روبہ صحت کردیتے تھے۔ اسی رعایت سے حضرت عیسی کا لقب مسیح یا مسیحا بھی ہے۔ مسیح سے متعلق تلمیحات کو شاعروں نے مختلف طریقوں سے برتا ہے۔ یہ اشعار دیکھئے۔

ہر درد کی دوا ہے جزدرد دل کی تجھ پاس

تیرا مریض منکر عیسی کے ہے نفس کا

محمد رفیع سودا

نسخہ ترے مریض کا عیسی کو جو دیا

دیکھ ان نے حرف کو رورو کے دھو دیا

محمد رفیع سودا

زندہ کرنا استخواں کو گرچہ تھا کار مسیح

زندہ کرنا شوق کو تجھ ناز کا اعجاز ہے

ولی دکنی

بے دم ہوئے بیمار دوا کیوں نہیں دیتے

تم اچھے مسیحا ہو شفا کیوں نہیں دیتے

فیض احمد فیض

ہلا تو بھی لب کو کہ عیسی کے لب کی

چلی جائے ہے بات مدت سے اب تک

میر تقی میر

ہماری لاش پہ آوازقم باذن اللہ

تم آکے حضرت عیسی عبث سناتے ہو

ذوق

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے