Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ابلیس

MORE BYانیس الرحمان

    قرآن میں ابلیس کے بارے میں خاصی تفصیلات موجود ہیں۔ یہ جنات کی نسل سے تھا اور اپنی عبادت وریاضت کی بنا پرفرشتوں کے حلقے میں شامل ہو گیا تھا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس کا لقب معلم الملکوت (فرشتوں کا استاد) تھا۔

    آدم کی تخلیق کے بعد خدا نے تمام فرشتوں کوآدم کے سامنے سجدہ کرنے کاحکم دیا۔ تمام فرشتوں نے سجدہ کیا لیکن ابلیس نے سجدہ کرنے سےانکارکردیا۔ خدا نے جب ابلیس سے سجدہ نہ کرنے کے بارے میں پوچھا تواس نے جواب دیا کہ میں آگ سے پیدا ہوا ہوں اورآدم مٹی سے۔ اس لیے میں آدم سے افضل ہوں۔ خدا کے حکم کی نافرمانی کی پاداش میں ابلیس کو جنت سے نکل جانے کا حکم دیا گیا۔

    ابلیس نے خدا سے قیامت تک کی مہلت طلب کی اورقیامت تک اولاد آدم کوبہکانے کا تہیہ کرکے جنت سے روانہ ہوا۔ سب سے پہلے ابلیس نے آدم اور حوا کو فرمانِ الہی کے برخلاف جنت میں شجرممنوعہ کا پھل کھانے کی ترغیب دی اوراپنی اس چال میں کامیاب بھی رہا۔ اس کی پاداش میں آدم وحوا کو بھی جنت سے نکل جانے کا حکم ملا۔ ان اشعار کا تلمیحی استعمال مندرجہ ذیل اشعار میں دیکھئے۔

    جن نے سجدہ نہ کیا آدم کو

    شیخ کا پوجتا ہے بایاں پانو

    مرزا رفیع سودا

    دشمنی اس آدمِ خاکی سے عین کفر ہے

    کی جو سجدہ سے ابا ابلیس مرتد ہو گیا

    اسیر

    نشۂ پندارسے ابلیس رہ گم کردہ تھا

    ورنہ آدم میں دھرا کیا تھا وہی درپردہ تھا

    ذوق

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے