Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لحن داؤدی

خدا اپنے نبیوں کو معجزے عطا کرتا تھا۔ جو ایک سطح پر ان کی قوم کے لیے ان کے نبی ہونے کی دلیل بھی ہوتے تھے۔

حضرت داؤد کو دو معجزے عطا کیے گیے تھے ایک ان کی سریلی اور خوبصورت آواز جس میں اس قدرتاثیر تھی کہ جب وہ زبور کی تلاوت کرتے تھے تو انسانوں کے ساتھ چرند پرند بھی وجد میں آجاتے تھے۔ داؤد کی اسی طرزتلاوت کو لحن داؤدی کہا جاتاہے۔

حضرت داؤد کو دوسرا معجزہ یہ عطا کیا گیا تھا کہ ان کے ہاتھ میں لوہے اور فولاد کو موم کی مانند نرم ونازک کردیا گیا تھا۔ حضرت داؤد اپنی معاشی ضرورتوں کیلئے زرہ سازی کا کام کرتے تھے اس معجزے کے طفیل جب زرہیں بناتے تو سخت مشقت کے بغیر لوہے کو اپنی خواہش کے مطابق موڑ لیتے۔ تاریخی اعتبار سے داؤد کا زمانہ لوہے کے زمانے سے متعلق ہے۔ یہ تلمیح ان اشعار میں مستعمل ہے۔

ترے جو ذکر میں رہتے ہیں ذاکراں دائم

ہے ان کو حضرت داؤد کی خوش الحانی

ولی دکنی

اس کے حلقوم میں ہے نغمۂ داؤد کا گھر

اورگلے میں ہے کیا اس کے صفائی نے وطن

انشااللہ خاں انشا

ایک دھوکا ہے لحن داؤدی

اک تماشا ہے حسن کنعانی

حالی

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے