Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

من و سلویٰ

انیس الرحمان

من و سلویٰ

انیس الرحمان

MORE BYانیس الرحمان

    فرعون کےقہر سے بچ نکلنے کے بعد بنو اسرائیل نے حضرت موسیٰ سے پہلا مطالبہ پانی کا کیا تھا۔ حضرت موسی نے ایک چٹان پر اپنا عصا مارا اوربارہ قبیلوں کے لیے پانی کے بارہ چشمے جاری ہوگئے ۔ اس کے بعد بنواسرائیل نے کھانے کا مطالبہ کیا ۔ موسی نے خدا سے دعا کی، ان کی دعا قبول ہوئی۔ صبح ہوئی توبنواسرائیل نے دیکھا کہ زمین اوردرخت کے پتوں پرجابجا سفید دانے کی طرح شبنم کی صورت میں آسمان سے کوئی چیز برس کرگری ہوئی ہے، کھایاتو نہایت شیریں حلوے کی مانند تھی۔ یہ ’’من‘‘ تھی ۔

    دن میں تیزہوا چلی توبٹیریں زمین پرآکر پھیل گئیں۔ بنواسرائیل نے بآسانی ان کوپکڑ لیا اوربھون کرکھانے لگے، یہ ’’سلوی‘‘ تھا ۔ من کا ذائقہ شیریں تھا اورسلوی کا نمکین۔

    بنو اسرائیل طبعی طور پر ایک نافرمان قوم تھی انہوں نے اس نعمت کو بھی حقارت سے دیکھا جس کے نتیجے میں ان سے یہ نعمت چھین لی گئی اور من وسلوی اترنا بند ہو گیا ۔ اس تاریخی واقعے کو تلمیحی انداز میں بہت سے شاعروں نے استعمال کیا ہے۔ آتش کا یہ شعر ملاحظہ ہو۔

    سیر رکھتا ہے طبیعت کو کلام شیریں

    من وسلوی ہے یہ اپنے لئے گویا اترا

    آتش

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے