aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Musharraf Alam Zauqi's Photo'

مشرف عالم ذوقی

1962 - 2021 | دلی, انڈیا

مابعد جدید فکشن رائیٹر، حساس سماجی وسیاسی موضوعات پر کہانیاں اور ناول لکھنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

مابعد جدید فکشن رائیٹر، حساس سماجی وسیاسی موضوعات پر کہانیاں اور ناول لکھنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

مشرف عالم ذوقی کے اقوال

362
Favorite

باعتبار

یہ کائنات بے حد حسین ہے مگر ان کے لیے جو جینا جانتے ہیں۔

اردو زبان و ادب نے مجھے جینے کا سلیقہ سکھایا ہے۔

میں وہ شخص ہوں جس نے اپنی زندگی کا ہر دن ادب کی آغوش میں گزارا ہے۔

محبت میری کمزوری ہے، نشہ ہے۔

سگریٹ اور چایے! میں ان دو بری عادتوں کا غلام ہوں۔

سچی خوشی ہمیشہ لکھنے سے ہوتی ہے۔ میں ہر نئی تخلیق پر بچوں کی طرح خوش ہو جاتا ہوں۔

ادب میرے لیے زندگی سے زیادہ اہم ہے۔

میں پیدائشی ادیب ہوں، ادب کے علاوہ کچھ اور سوچ بھی نہیں سکتا۔

بیوی سے بڑی نائیکہ یا ہیروئن کوئی نہیں ہے۔ پھر آپ دوسری عورتوں کے سامنے تو رومانی ہوسکتے ہیں بیوی کے سامنے کیوں نہیں؟!

میں منزلوں کی پرواہ نہیں کرتا، میری ہر تخلیق میرے لیے ایک نئی منزل ہے۔

مجھے ان لوگوں پر رشک آتا ہے جو صرف نئے نئے کردار ہی نہیں گڑھتے بلکہ اپنے کرداروں کے بارے میں اس طرح کی باتیں کرتے ہیں جیسے وہ محض فرضی کردار نہ ہوں بلکہ چلتے پھرتے آدمی ہوں، زندہ مخلوق ہوں۔

انعام و اعزاز مجھے خوش نہیں کرتے اور نہ اس بارے میں میں سوچتا ہوں اور نہ ہی مجھے ان کی ضرورت ہے۔

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے