aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Raja Mehdi Ali Khan's Photo'

راجہ مہدی علی خاں

1915 - 1966 | ممبئی, انڈیا

طنز و مزاح کے معروف شاعر ، اہم فلم نغمہ نگار ، فلم ’ میرا سایہ‘ کے گیت ’ جھمکا گرارے ‘ کے لئے مشہور

طنز و مزاح کے معروف شاعر ، اہم فلم نغمہ نگار ، فلم ’ میرا سایہ‘ کے گیت ’ جھمکا گرارے ‘ کے لئے مشہور

راجہ مہدی علی خاں کا تعارف

اصلی نام : راجہ مہدی علی خان

پیدائش : 23 Sep 1915 | گجرانوالہ, پنجاب

وفات : 29 May 1966 | ممبئی, مہاراشٹر

راجہ مہدی علی خاں بیسویں صدی میں اردو کے نامور مزاح نگار راجہ مہدی علی خاں مغربی پنجاب کے شہر وزیر آباد (اب پاکستان) میں 1915 میں پیدا ہوئے۔ راجہ مہدی علی خاں کا تعلق مولانا ظفر علی خاں کے خاندان سے ہے اور اس لحاظ سے وہ پیدائشی شاعر تھے کہ ان کی والدہ معروف شاعرہ تھیں جو ح، ب صاحبہ کے نام مشہور تھیں۔ راجہ مہدی علی خاں نے اپنے کیریئر کی ابتدا ادبی صحافت سے کی، ماہنامہ عالم گیر، ہفت روزہ خیام، تہذیب نسواں، دو پھول، جیسے جرائد میں کام کیا اس کے بعد وہ ریڈیو سے منسلک ہوگئے، بعد میں وہ بمبئی پہنچے اور فلمی دنیا میں بحیثیت گیت کار انہوں نے خاصی مقبولیت حاصل کی۔ ان کے تخلیق کردہ فلمی نغمے آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ بمبئی کی فلمی دنیا میں مصروفیت کے باوجود ان کی بہترین طنزیہ و مزاحیہ تخلیقات ہندوپاک کے اخبار و جرائد میں شائع ہوتی ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے