aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اردو کے بہترین اور مقبول ترین 100 اقوال و اقتباسات

اردو شاعروں، ادیبوں

اور قلم کاروں نے بہت کچھ ایسا لکھا ہے جو ہمیشہ پڑھنے والوں کے ذہن کو نئی روشنی اور فکر کو نئی خوراک دیتا رہے گا۔ یہاں ہم آپ کے لیے کچھ ایسی ہی تحریروں سے 100 بہترین اور منتخب اقوال و اقتباسات پیش کر رہے ہیں جو ہمیشہ آپ کو یاد رہیں گے اور زندگی کے الگ الگ مرحلوں میں آپ کی سوچ اور فکر کو نئی سمت عطا کریں گے۔

5.6K
Favorite

باعتبار

دنیا میں جتنی لعنتیں ہیں، بھوک ان کی ماں ہے۔

سعادت حسن منٹو

غصہ جتنا کم ہوگا اس کی جگہ اداسی لیتی جائے گی۔

مشتاق احمد یوسفی

ہر حسین چیز انسان کے دل میں اپنی وقعت پیدا کر دیتی ہے۔ خواہ انسان غیر تربیت یافتہ ہی کیوں نہ ہو۔

سعادت حسن منٹو

اچھے استاد کے اندر ایک بچہ بیٹھا ہوتا ہے جو ہاتھ اٹھا اٹھا کر اور سر ہلا ہلا کر بتاتا جاتا کہ بات سمجھ میں آئی کہ نہیں۔

مشتاق احمد یوسفی

شاعری کا اعلیٰ ترین فرض انسان کو بہتر بنانا ہے۔

پریم چند

قوموں کو جنگیں تباہی نہیں کرتیں۔ قومیں اس وقت تباہ ہوتی ہیں جب جنگ کے مقاصد بدل جاتے ہیں۔

انتظار حسین

آج کا لکھنے والا غالب اور میر نہیں بن سکتا ۔ وہ شاعرانہ عظمت اور مقبولیت اس کا مقدر نہیں ہے۔ اس لئے کہ وہ ایک بہرے ،گونگے، اندھے معاشرے میں پیدا ہوا ہے۔

انتظار حسین

جو چیز مسرت بخش نہیں ہو سکتی وہ حسین نہیں ہو سکتی۔

پریم چند

کہتے ہیں سگریٹ کے دوسرے سرے پر جو راکھ ہوتی ہے در اصل وہ پینے والے کی ہوتی ہے۔

محمد یونس بٹ

جو معاشرہ اپنے آپ کو جاننا نہیں چاہتا وہ ادیب کو کیسے جانے گا۔ جنہیں اپنے ضمیر کی آواز سنائی نہیں دیتی انہیں ادیب کی آواز بھی سنائی نہیں دے سکتی۔

انتظار حسین

ادب کی بہترین تعریف تنقید حیات ہے۔ ادب کو ہماری زندگی پر تبصرہ کرنا چاہیے۔

پریم چند

سوز و گداز میں جب پختگی آجاتی ہے تو غم، غم نہیں رہتا بلکہ ایک روحانی سنجیدگی میں بدل جاتا ہے۔

فراق گورکھپوری

ہمیں حسن کا معیار تبدیل کرنا ہوگا۔ ابھی تک اس کا معیار امیرانہ اور عیش پرورانہ تھا۔

پریم چند

در اصل شادی ایک لفظ نہیں پورا فقرہ ہے۔

شفیق الرحمان

زندگی کے خارجی مسائل کا حل شاعری نہیں لیکن وہ داخلی مسائل کا حل ضرور ہے۔

فراق گورکھپوری

لفظوں کی جنگ میں فتح کسی بھی فریق کی ہو شہید صرف سچائی ہوتی ہے۔

مشتاق احمد یوسفی

ادب انقلاب نہیں لاتا بلکہ انقلاب کے لیے ذہن کو بیدار کرتا ہے۔

آل احمد سرور

تاج محل اسی باورچی کے زمانے میں تیار ہوسکتا تھا، جو ایک چنے سے ساٹھ کھانے تیار کر سکتا تھا۔

انتظار حسین

غزل ہماری ساری شاعری نہیں ہے، مگر ہماری شاعری کا عطر ضرور ہے۔

آل احمد سرور

غم کا بھی ایک طربیہ پہلو ہوتا ہے اور نشاط کا بھی ایک المیہ پہلو ہوتا ہے۔

فراق گورکھپوری

افسانے کا میں تصور ہی یوں کرتا ہوں جیسے وہ پھلواری ہے جو زمین سے اگتی ہے۔

انتظار حسین

تنہائی کا احساس اگر بیماری نہ بن جائے تو اسی طرح عارضی ہے جیسے موت کا خوف۔

سیداحتشام حسین

قدیمی سماج میں افسانہ ہوتا تھا، افسانہ نگار نہیں ہوتے تھے۔

انتظار حسین

ہر متروک لفظ ایک گمشدہ شہر ہے اور ہر متروک اسلوبِ بیان ایک چھوڑا ہوا علاقہ۔

انتظار حسین

فسادات کے متعلق جتنا بھی لکھا گیا ہے اس میں اگر کوئی چیز انسانی دستاویز کہلانے کی مستحق ہے تو منٹو کے افسانے ہیں۔

محمد حسن عسکری

قوم اور قومی زندگی مٹ رہی ہے اور ہم ہیں کہ ہندی ہندی اور اردو اردو کیے جارہےہیں۔

فراق گورکھپوری

فن کی وجہ سے فنکار عزیز اور محترم ہونا چاہیے۔ فنکار کی وجہ سے فن نہیں۔

آل احمد سرور

اردو شاعری کا پس منظر پوری زندگی ہے۔

سیداحتشام حسین

ہم کتنے اور کس قسم کے الفاظ پر قابو حاصل کر سکتے ہیں، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہمیں زندگی سے ربط کتنا ہے۔

محمد حسن عسکری

سرمایہ دار کا گناہ اسی طرح خوبصورت ہوتا ہے جیسے اس کی کوٹھی کا مین گیٹ خوبصورت ہوتا ہے۔

فکر تونسوی

زبانیں مردہ ہو جاتی ہیں، لیکن ان کے الفاظ اور محاورے، علامات اور استعارات نئی زبانوں میں داخل ہوکر ان کا جز بن جاتے ہیں۔

سید سبط حسن

آرٹ بنفسہ زندگی کی جستجو ہے۔

محمد حسن عسکری

زمانے کی قسم آج کا لکھنے والا خسارے میں ہے اور بے شک ادب کی نجات اسی خسارے میں ہے۔ یہ خسارہ ہماری ادبی روایت کی مقدس امانت ہے۔

انتظار حسین

اگر اطاعت پر ضبط نفس کا احتساب جاری نہ رہے تو خودی کا متلاشی خطرناک راستوں پر جا سکتا ہے۔

سیداحتشام حسین

ادب میں نقطۂ نظر کا مسئلہ میرے لیے دین کی سی حیثیت رکھتا ہے۔

آصف فرخی

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے