کندن
کندن
کندن مر گیا اور گھنٹے بجتے رہے! کندن کالج کا گھنٹہ بجاتا تھا، معلوم نہیں کب سے، کم و بیش ۳۰- ۳۵ سال سے، اتنے دنوں سے اس پابندی سے کہ اس طرف خیال کا جانا بھی بند ہوگیا تھا کہ وہ مر جائےگا یا گھنٹہ بجانے سے باز آ جائےگا! طالب علمی کا زمانہ ختم کرکے