سیاست اور سیاسی رہنماؤں سے متعلق منٹو کے منتخب اقوال

منٹو نے اپنی تحریروں میں سماج کے ہر اس رویے، ہر اس رخ اور ہر اس پہلو پر تنقید کی ہے جس کی موجودگی سماجی ڈھانچے کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ وہ چاہے مذہبی شدت پسندی ہو، بورژوا طبقے کے اطوار ہوں، نام نہاد تہذیب کا بوجھ ہو یا پھر سیاست اور سیاسی لیڈران ہوں۔ بےراہ رو سیاست اور سیاسی لیڈران پر منٹو کی یہ باتیں پڑھ کر آپ منٹو کی اس روش کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔