Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Idara-e-Adabiyat-e-Urdu, Hyderabad's Photo'

ادارہ ادبیات اردو، حیدرآباد

حیدر آباد, انڈیا

ادارہ ادبیات اردو، حیدرآباد کا تعارف

ادارۂ ادبیات اردو کا قیام 1920ء میں ہوا تھا۔ یہ ادارہ حیدرآباد کے علاوہ سابقہ ریاست حیدرآباد کے دیگر اضلاع میں اردو زبان و ادب کے فروغ کا کام کرتا تھا اور اس کی ریاست کے اضلاع میں بھی شاخیں تھی۔ یہ ایک طرح کی ادبی تحریک تھی جس کے روح رواں اور بانی مشہور محقق ڈاکٹر محی الدین قادری زور تھے، اردو زبان و ادب کی توسیع اور حفاظت، اردو کو مختلف علوم و فنون سے روشناس کرانا، سرزمین دکن میں اردو زبان و ادب کا صحیح ذوق پیدا کرنا، تاریخ دکن کی خدمت اور ملک کے تاریخی اور ادبی آثار کی حفاظت اور تصنیف و تالیف میں رہبری اور مدد جیسے عوامل اس ادارہ کے مقاصد میں شامل تھے، جو اب تک بحسن خوبی انجام پائے۔ ادارہ ادبیات اردو آج کے دور میں بھی اپنی مطبوعات اور رسائل کے لیے شہرت رکھتا ہے۔ رسالہ "سب رس" اسی دارے کی دین ہے۔ اس کے علاوہ ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات اردو ماہر، اردو عالم، اردو فاضل حیدرآباد و سکندرآباد، اضلاع و بیرون ریاست تلنگانہ کے تمام مراکز پر ایک ساتھ منعقد کرتے آ رہا ہے۔ یہ امتحانات دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مختلف تعلیمی اداروں میں کئی مساوی قابلیتوں کے برابر تصور کیے جاتے ہیں۔ اس دارے کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ادارہ ادبیات اردو، حیدرآباد کی اب بیشتر اردو کتابیں ریختہ ڈیجیٹل لائبریری کا حصہ ہیں، جن میں "آب حیات" از محمد حسین آزاد، "ابن بطوطہ کا سفر نامہ ہندوستان" از اقبال احمد، "ابن رشد" از محمد یونس انصاری، "ابتدائی اردو" کی تمام جلدیں از عبد الرحمن بارکر، "آئین قیصری" از محمد ذکاء اللہ، "ابوالکلام کے افسانے"، "آتش گل" از جگر مرادآبادی، "آثار الصنادید" از سرسید، "احسن التواریخ" از منشی رام سہائے تمنا، "اقبال کامل" از عبد السلام ندوی، "آخری تحفہ" از پریم چند، "اردو دب کی تاریخ" از نسیم قریشی، "اردو کی پہلی کتاب" تمام حصے از محمد حسین آزاد، "اردوئے معلی" از مرزا غالب، "اسباب بغاوت ہند" از سر سید، "افادات سلیم" از وحید الدین سلیم، جیسے اردو ادب کے شاہکار جبکہ رسائل میں "ادب لطیف، "ادبی دنیا، "اردو سائیکو لوجی، "ارم، "افادہ، حیدرآباد، "افکار، بھوپال، "البیان، امرتسر، وغیرہ جیسے  بیشتر شمارے یہاں  موجود ہیں، ادارہ ادبیات اردو، حیدرآباد کے ذخیرے سے آپ گھر بیٹھے استفادہ کرسکتے ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے