Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اور کچھ یاد نہیں اب سے نہ تب سے پوچھو

انجم عرفانی

اور کچھ یاد نہیں اب سے نہ تب سے پوچھو

انجم عرفانی

MORE BYانجم عرفانی

    اور کچھ یاد نہیں اب سے نہ تب سے پوچھو

    میری آنکھوں سے لہو بہتا ہے کب سے پوچھو

    لمحہ لمحہ میں ہوا جاتا ہوں ریزہ ریزہ

    وجہ کچھ مجھ سے نہ پوچھو مرے رب سے پوچھو

    وہ تو سورج ہے ہر اک بات کا شعلہ ہے جواب

    روبرو آ کے کہو یا کہ عقب سے پوچھو

    یاد ہے قصۂ غم کا مجھے ہر لفظ ابھی

    حال جس درد کا جس رنج کا جب سے پوچھو

    طے ہوا کیسے اندھیروں کے سمندر کا سفر

    غازۂ صبح سے کیا چادر شب سے پوچھو

    زخم دیکھو مرے تلووں کے نہ چہرے کا غبار

    مجھ پہ کیا گزری ہے یہ راہ طلب سے پوچھو

    کتنے صحرا کہ سمٹ آئے ہیں سینے میں مرے

    تشنگی میری نہ سوکھے ہوئے لب سے پوچھو

    یوں نہ ہر چہرے پہ اب ڈالو سوالی نظریں

    اس کے کوچے کا پتہ تم تو نہ سب سے پوچھو

    مجھ سے کیا پوچھتے ہو سارے ہی لمحوں کا حساب

    مل کے جس موڑ سے ہم بچھڑے ہیں تب سے پوچھو

    حرف حق کہنے میں کیا کیا نہ ہوئے ہم پہ ستم

    پوچھنا ہی ہے تو بوجہل و لہب سے پوچھو

    جنبش لب کی تمہیں بھی ہے اجازت انجمؔ

    بات جو پوچھو بہرحال ادب سے پوچھو

    مأخذ:

    libaas-e-zakhm (Pg. 27)

    • مصنف: anjum irfaanii
      • اشاعت: 1984
      • ناشر: daanish mahel aminuddulaa park lucknow
      • سن اشاعت: 1984

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے