aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : نعیمہ جعفری پاشا

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : مکتبہ پیام تعلیم، نئی دہلی

سن اشاعت : 2011

زبان : Urdu

موضوعات : ادب اطفال, خواتین کی تحریریں

ذیلی زمرہ جات : افسانہ

صفحات : 127

معاون : نعیمہ جعفری پاشا

آٹھ راتیں سات کہانیاں

کتاب: تعارف

عصر حاضر كی كثیر الابعاد قلم كارہ،ہمہ جہت شخصیت كی حامل ڈاكٹر نعیمہ جعفری پاشا ، بیك وقت محقق،افسانہ نگار ،شاعرہ اور ماہر ادب اطفال ہیں۔اس كے علاوہ بحیثیت مبصر مختلف واٹس اپ اور فیس بك گروگروپس پر فعال ہیں۔ زیر نظر كتاب"آٹھ راتیں اور سات كہانیاں "مصنفہ كی نانی كی سنائی سات لوك كہانیوں پر مبنی ہیں۔ جو اردو ادب اطفال میں بہترین اضافہ ہے۔ یہ كہانیاں سیدھی سادی عام فہم زبان میں بچوں كے لیے لكھی گئی ہیں۔ جو صرف كہانیا ں نہیں ہیں بلكہ ادب ،اخلاق اور تہذیب كی درس گاہ ہیں۔ جس کےمطالعے سے بچوں كو اچھائی ،نیكی شرافت،سچائی ،ایمانداری ،امید،بہادوری ،اتحاداورایمان كا درس ملتا ہے۔اس طرح مصنفہ نے روایت كو جدیدیت كے پیرائے میں پیش كرتےہوئے نئی نسل كو اپنی جڑوں سے جوڑنے كی بہترین كوشش كی ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

ایک مشہور ادبی خانوادے سے تعلق رکھتی ہیں میکش اکبر آبادی ان کے تایا تھے۔

نعیمہ جعفری پاشا افسانہ نگار، محقق اور شاعرہ ہیں اورانھوں نے بچوں کے لئے بھی  کئ کتابیں لکھی ہیں۔ علی گڑھ مسلم  یونیودسٹی سے اردو میں ایم اے کیا اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے  پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ نظیر اکبر آبادی کی شاعری پر ان کا پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ دہلی اردو اکادمی کی طرف سے کئ انعامات سے بھی نوازی گئ ہیں۔ انھوں نے لڑکیوں اور خواتین کواردو پڑھنے کی طرف راغب کرنے اور ان کی ادبی صلاحیتوں کی ہمت افزائ کرنے کے لئے’’پرواز‘‘ نامی ایک ادبی کلب قائم کیا ہے۔

نعیمہ جعفری پاشا کئ  کتابوں کی مصنف ہیں: ’’فرہنگ کلیات نظیر اکبر آبادی مع تنقیدی مقدمہ‘‘۔ ’’نازش جنوں (ناولٹ)، ’’دھوپ کے سات رنگ‘‘، ’’ٹوٹا ہوا آدمی‘‘، ’’مانو یا نہ مانو‘‘،  ’’حقیقت سے فسانے تک‘‘(فکشن)۔ ’’اٹھ راتیں سات کہانیا’’ اور ’’پھر کیا ہوا‘‘ (ادب اطفال)۔  ’’شجر سایہ دار‘‘ اور  ’’یاد رفتگاں‘‘ (خاکے)۔

 

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے