aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Author : Meer Bahadur Ali Husaini

Publisher : Matba Gulzar Hasani, Bombay

Origin : Mumbai, India

Language : Urdu

Categories : Fiction, Moral and Ethical, Hikayaat

Sub Categories : Dastaan

Pages : 150

Contributor : Idara-e-Adabiyat-e-Urdu, Hyderabad

akhlaq-e-hindi

About The Book

اردو کی پہلی کتاب۔ علم و دانش سے بھر پور حکایتیں۔ اردو زبان کی تاریخ میں نثر کی جو پہلی کتاب چھاپے خانے سے چھپ کے نکلی وہ ’اخلاق ہندی ‘ تھی۔ یہ بات 1803 کی ہے۔ اس وقت غالب سات برس کے تھے، میرتقی میر کی عمر کے سات سال باقی تھےاور ہماری اس زبان کا کوئی نام نہیں تھا۔انگریزوں نے اپنے قدم جما لیے تھے اور ہندوستان پر حکمرانی کرنے کے لیے ولایت سے نوجوان حکام لائے جا رہے تھے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب انگریز حاکموں کو یہ خیال نہیں آیا تھا کہ ہندوستانیوں کو انگریزی سکھائی جائے۔ انہوں نے خود کوہندوستان کے رنگ میں ڈھالنے کا رویہ اختیار کیا تھا۔چنانچہ انگلستان سے آنے والے افسروں کو ہندوستان کی زبان سکھانے کا فیصلہ کیا گیا۔سہولت کے لیے اس زبان کو ہندوستانی کا نام دے دیا گیا۔ مقامی زبانیں اور رسم و رواج سکھانے کے لیے کلکتے میں فورٹ ولیم کالج قائم کیا گیا اور انگریزوں کو اردو اور ہندی سکھانے کے لیے مقامی استاد ملازم رکھے گئے جو منشی کہلاتے تھے۔میر بہادر علی حسینی کو میر منشی منصب ملا اور انگریز شاگردوں کے لیے پہلی کتاب لکھنے کا فرض ان ہی کو سونپا گیا۔یہ بات 1802 کی ہے۔ایک سال بعد یہ کتاب ’اخلاق ہندی ‘ کے نام چھپی۔اخلاق ہندی فارسی کتاب ’مفرح القلوب‘ کا ترجمہ ہے۔جان گلکرسٹ کی ہدایت تحت یہ کتاب مقامی بولیوں کے ساتھ گلی کوچوں میں رائج بولی میں لکھی گئی۔ عجیب و غریب قصوں میں لپٹے ہوئے ہیں۔ کہیں کوّے اور چڑی مار کی داستان ہے، کہیں بوڑھے شیر اور مسافر کی حکایت ہے۔ کہیں کوّے ہرن اور گیدڑ کا قصہ ہے۔قدیم ہندوستان کے سنسکرت زبان میں ایسی سیکڑوں حکایتیں لکھی گئیں جن میں سے اکثر فارسی میں اور پھر اردو میں ترجمہ ہوئیں اور آج بھی ہمارے اسکولوں کی ابتدائی درسی کتابوں میں نظر آتی ہیں۔ اخلاق ہندی کا ایک نسخہ لندن میں بھی چھپا تھا۔ یہ بات 1868 کی ہے۔ نہایت خوب صورت اردو ٹائپ میں یہ نسخہ سید عبداللہ نے ترتیب دیا تھا جو لندن میں مشرقی زبانوں کے پروفیسر تھے۔ برطانیہ میں یہ کتاب مشہور ناشر ڈبلیو ایچ ایلن اینڈ کمپنی نے چھاپی تھی۔ اس وقت ملکہ وکٹوریہ کو تخت پر بیٹھے تیس برس گزر چکے تھے۔

.....Read more

More From Author

Read the author's other books here.

See More

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
Speak Now