Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : عابد سہیل

ناشر : عابد سہیل

سن اشاعت : 2012

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : مرتبہ

صفحات : 360

معاون : عابد رضا بیدار

علیم شناسی
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

عابد سہیل ممتاز افسانہ نگار اور ایک باکمال صحافی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی ساری زندگی ادب اور صحافت کے ذریعے سماج کی منفی طاقتوں سے مقابلہ کرتے گزری۔ وہ کمیونسٹ پارٹی کے فعال کارکنوں میں شامل رہے اور عملی سطح پر پارٹی کی نظریاتی توسیع کی سر گرمیوں کا حصے بنے رہے۔  ’نیشنل ہالرائڈ‘ اور ’قومی آواز ‘میں ملازم رہے اور یادگار صحافتی خدمات انجام دیں۔
 ۱۷ نومبر ۱۹۳۲ کو اورئی ضلع جالون اتر پردیش  میں پیدا  ہوئے۔اورئی اور بھوپال میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد لکھنؤ یونیورسٹی سے فلسفے میں ایم اے کیا۔ اور پھر اسی شہر میں ساری زندگی بسر کی۔
عابد سہیل نے یونیورسٹی کے زمانے میں ہی  افسانے لکھنے شروع کردئے تھےاور بہت جلد انہیں ایک سنجیدہ افسانہ نگار کے طور پر بھی تسلیم کیا جانے لگا تھا۔صحافتی تجربہ ان کی کہانیوں کی بنت میں بہت معاون رہا۔ ان کی کہانیاں سماج کے براہ راست مشاہدے  سے تشکیل پانے والی تخلیقی فکر سے ترتیب پاتی ہیں۔ 
افسانوں کے علاوہ انہوں نے مشہور علمی و ادبی شخصیات کے خاکے بھی لکھے۔جو’ کھلی کتاب‘ کے نام سے کتابی شکل میں شائع ہوئے۔ 
زندگی کے  آخری برسوں میں انہوں نے ’جو یاد رہا ‘ کے نام سے اپنی سوانح لکھی ۔ جسے اردو  کی  چند اچھی سوانحی کتابوں  میں شمار کیاگیا۔ اس کے علاوہ فکشن کی تنقید پر لکھے گئے ان کے مضامین  بھی قدر کی نگاہ سے دیکھے گئے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے