Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : نامی انصاری

ناشر : نامی انصاری

مقام اشاعت : دلی, انڈیا

سن اشاعت : 1997

زبان : Urdu

موضوعات : طنز و مزاح

ذیلی زمرہ جات : طنز و مزاح تاریخ و تنقید

صفحات : 221

معاون : ادارہ ادبیات اردو، حیدرآباد

آزادی کے بعد اردو نثر میں طنزومزاح
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

"آزادی کے بعد اردو نثر میں طنزو مزاح"نامی انصاری کی ان کتابوں میں سے ہے جس سے ان کاایک ادبی وقار قائم ہوا، کیوں کہ اس کتاب میں نامی انصاری نے چند ایسے مزاح نگاروں کے کارنامے بیان کئے ہیں جو اردو ادب میں نہایت ہی اہمیت کے حامل ہیں، مزید یہ کہ انھوں نے طنزو مزاح کی کچھ نادر اور جدید چیزیں بھی بیان کی ہیں جس کی وجہ سے آزادی کے بعد نثر کے حوالے سے طنزو مزاح میں جو تبدیلیاں واقع ہوئیں ان کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ آزادی کےبعد اردو نثر میں جو طنزو مزاح تخلیق ہوا،اس کتاب میں اس کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی ہے،کتاب کی ترتیب کچھ اس طرح ہے،طنز و مزاح کا پس منظر،اودھ پنچ کا دور، پیش منظر، طنزو مزاح کا نیا منظر نامہ، آزادی کے بعد کے اہم مزاح نگار، رشید احمد صدیقی، مشتاق احمد یوسفی،کرنل محمد خان،مجتبی حسین،احمد جمال پاشا،اور آخر میں مزاحیہ کالم نگاری،مزاحیہ خاکہ نگاری،مزاحیہ سفر نامے وغیرہ پر تفصیلی روشنی ڈالی گئ ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

نامی انصاری کا نام محمد رحمت اللہ تھا۔ 31 جنوری 1930 کو جائس ضلع بریلی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد تلاش معاش کے لئے کانپور آگئے، یہیں رہ کر مزید تعلیم حاصل کی اور شاعری سے شغف میں بھی اضافہ ہوا۔ کانپور میں ان کے قیام کا زمانہ ترقی پسند تحریک کی سرگرمیوں سے پر تھا۔ اس کے ہفتہ وار جلسے پابندی سے ہوا کرتے تھے۔ دیوندر اسر، ساحر ہوشیار پوری، نریش کمار شاد، اور نند کشور وکرم انہیں جلسوں میں شرکت کی وجہ سے نامی انصاری کے قریبی دوستوں میں شامل ہوگئے تھے۔  نامی نے اپنی تخلیقی اور تنقیدی کارگزریوں میں تحریک کی فکر سے استفادہ ضرور کیا لیکن وہ عام ترقی پسندوں کی طرح تحریک کے نظریاتی جبر کا شکار نہیں ہوئے۔ 
1980 میں نامی کا پہلا شعری مجموعہ ’برگ سرسبز‘ کے نام سے شائع ہوا۔ ’روشنی اے روشنی‘ ان کا دوسرا شعری مجموعہ ہے۔ شاعری کے علاوہ نامی نے بچوں کے لئے بھی کئی کتابیں لکھیں اور متعدد اہم موضوعات پر تنقیدی مضامین اور کتابیں لکھیں۔ ’آزادی کے بعد اردو نثر میں طنز ومزاح‘ نامی کی اس موضوع پر اہم ترین کتاب ہے۔ ’افکار واظہار‘  ان کے تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے دیا نرائن نگم اور مرزا فرحت اللہ بیگ کے مونوگراف بھی لکھے۔ 

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے