Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : اظہر فراغ

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : اظہر فراغ

سن اشاعت : 2016

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : مجموعہ

صفحات : 92

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 978-969-7688-05-0

معاون : اظہر فراغ

ازالہ
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

اظہر فراغ نوجوان لکھنے والوں میں وہ شاعر ہیں جنھوں نے شعر کے بہت سے راستے ہموار کیے ، خیال کی نئی پرتوں کو دیکھا ،اور نئے کردار لکھے ہیں ،انھوں نے خارجیت کو داخلیت کا جز بنایا ہے ،تلازمے کی نئی پرتیں دیکھی ہیں ان کے اشعار میں تازگی ، شگفتگی ہے،وہ منفرد اور جدید لب و لہجے کے شاندار شاعر ہیں ،ان کے اشعار ان کی اپنے عصر سے آگاہی کی نشاندہی کرتے ہیں ،اظہر فراغ نے نئے اور جدید دنیا کے الفاظ کو شاعری میں شامل کر کے ایک نئی روایت قائم کی ہے، اظہر فراغ نے شاعری کے اس ہجوم میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے ،وہ نظم اور غزل ہر دو اصناف میں لکھتے ہیں لیکن غزل ان کا پسندیدہ ذریعہ اظہار ہے،زیر نظر کتاب ، اظہر فراغ کی شاعری کا مجموعہ ہے ، اس مجموعہ کو انھوں نے اپنے دوست محمد ندیم بھابھہ کے نام انتساب کیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

پیدائش 31 اگست 1980۔ اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے خوبصورت لب و لہجے کے شاعر جناب اظہر امین جن کا قلمی نام اظہر فراغ ہے گزشتہ بارہ سال سے بہاولپور میں مقیم ہیں اور ایک این جی او میں اپنی ملازمت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور سے گرایجویشن کیا ۔ آپ پچھلے پندرہ سالوں سے باقاعدہ شاعری کر رہے ہیں ۔ آپ کا پہلا شعری مجموعہ 2007 میں "میں کسی داستان سے ابھروں گا" کے نام سے منظر عام پر آیا۔اور دوسرا شعری مجموعہ "ازالہ"2016 میں شائع ہوا۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے