aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"کینوس " عرفان صدیقی کا پہلا شعری مجموعہ ہے ۔عرفان صدیقی کے پہلے دور کا زیادہ تر کلام ان کے اسی مجموعہ میں شامل ہےاس مجموعہ میں عموماَ غزلوں کی تعداد زیادہ ہے کیوں کہ غزل گوئی عرفان کی پہلی پسند تھی لیکن اس مجموعے میں چند نظمیں بھی شامل ہیں جو بطور خاص غور وفکر کی متقاضی ہیں۔ وہ نظم جس میں”سفر کی زنجیر“ کی سرخی قائم کی گئی ہے ، خصوصی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس پوری نظم میں عرفان صدیقی نے اپنا تہذیبی اور ادبی پس منظر پیش کیا ہے اور اپنے وطن بدایوں کی عظمت و رفعت کو بیان کیا ہے ۔اس نظم کو مجموعہ کلام کینوس کا ابتدائیہ قرار دیا گیا ہے۔”کینوس“ بظاہر شاعر کے ابتدائی کلام کا مجموعہ ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شروع ہی سے عرفان کا شعور جمال کافی بالغ اور پُر جوش تھا۔ کینوس میں بعض غزلیں ایسی بھی ملتی ہیںجو یقینا پردیس میں کہی گئی ہیں۔ وطن سے دوری ، شدید احساس غریب الوطنی ، تنہائی اور بیتے ہوئے دنوں کی چبھتی یادیں ،ان باتوں نے شاعر کے دل ودماغ میں ایک ہلچل سی مچا رکھی ہے۔
Irfan siddiqui was born 8th Jan 1939 in Badayun. His poetic works include "kanvas","Shab-e-darmian", "Ishq-nama","Saat amavat","Hava-e-dashte marya". "Darya" is the compilation of all these books published from Pakistan. He died in Lucknow in 2004.
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS