aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर

लेखक : शाह अब्दुस्सलाम

V4EBook_EditionNumber : 001

प्रकाशक : मकतबा जामिया लिमिटेड, नई दिल्ली

मूल : दिल्ली, भारत

प्रकाशन वर्ष : 1977

भाषा : Urdu

श्रेणियाँ : तज़्किरा / संस्मरण / जीवनी, शोध एवं समीक्षा

उप श्रेणियां : शायरी

पृष्ठ : 289

सहयोगी : हरदयाल म्युनिसिपल पब्लिक लाइब्रेरी, दिल्ली

dabistan-e-aatish

पुस्तक: परिचय

اردو شاعری كے ارتقا میں دبستان لكھنو نے اہم كردار ادا كیا ہے۔دبستان لكھنومیں ناسخ اور آتش دو ایسے اساتذہ گذرے ہیں جنھوں نے اپنے انفرادی رنگ كی وجہ سے لكھنو كی شاعری كو ایك نیا رجحان دیا ہے۔دونوں ہم عصر تھے لیكن فنی نقطہ نظر سے دونوں كے كلام میں فرق ہے۔یہی فرق ان كے شاگردوں میں بھی نمایاں ہے۔"دبستان آتش "میں آتش كے شاگردوں كے كلام سے بحث كی گئی ہے۔ان كی فنی خصوصیات ،ادبی خدمات اور كلام کےمحاسن و معائب كا تنقیدی تجزیہ پیش كیا گیا ہے۔اس كے علاوہ آتش كے شاگردوں نے لكھنو كی شاعری یا لكھنو كے شعری مزاج پر جواثرات مرتب كیے اس پر بھی سیر حاصل گفتگو كی ہے۔مصنف نے كتاب كو چھ ابواب میں تقسیم كیا ہے ۔پہلے باب میں انیسویں صدی كے لكھنو كے سیاسی اور سماجی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس عہد كے سیاسی اورسماجی عناصر كس حد تك اس دور كی اردو شاعری پراثر انداز ہوئے اس كی تفصیل پیش كی گئی ہے۔دوسرےباب میں لكھنو كی شاعری كے عام رنگ كا تعارف،تیسرا باب خواجہ حیدر علی آتش كے حالات اور شاعرانہ خصوصیات ،چوتھا باب تلامذہ آتش سے متعلق ہے اور پانچواں باب تلامذہ آتش كی شاعرانہ خصوصیات پر مشتمل ہے۔چھٹا باب اس دور كی شاعری پر تلامذہ آتش نے كیا اثرا ت مرت کیے اور آخر الذكر دو ابواب اہمیت كے حامل ہیں، جس میں آتش كی شاعرانہ خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے مصنف نے آتش كے كلام كی روشنی میں اس بات كا بھی جائزہ لیا ہے كہ آتش كے شاگردوں نے اپنے استاد كے رنگ سخن كو كس حد تك قبول كیا ہے؟اور یہ رنگ سخن كہاں تك ان میں نمایاں نظر آتا ہے اور ان كے رنگ سخن كو معاصر شعرا نے شعوری یا غیر شعوری طور پر كس حد تك اپنایا ہے۔اس پر تفصیلی اور مدلل بحث كی گئی ہے۔

.....और पढ़िए

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
बोलिए