dara shikoh

Qazi Abdus Sattar

Nusrat Publishers, Lucknow
1976 | More Info

About The Book

Description

قاضی عبدالستار اردو کے معروف فکشن نگار ہیں ۔بالخصوص تاریخی ناول نگاری کے لیے قاضی صاحب ہمیشہ یا د رکھے جائیں گے ۔ان کے تاریخی ناولوں میں صلاح الدین ایوبی، غالب اور داراشکوہ سرفہرست ہے۔"داراشکوہ "ایساتاریخی ناول ہے جس میں قاضی صاحب کی فن کی پختگی ،فکر کی گہرائی اور خطیبانہ اسلوب کا حسین امتزاج نمایاں ہے۔اس ناول میں انھوں نے مغلیہ عہد کا تذکرہ اس شاندار لب ولہجہ میں کیا ہے کہ شہنشاہی جاہ و جلال قاری کے سامنے آجاتا ہے۔اس ناول کا مرکزی کردار "داراشکوہ" اس قدر معروف ہے کہ مصنف کے لیے تخیل سے کام لینے کی گنجائش کم رہ جاتی ہے لیکن قاضی صاحب کا یہ کمال ہے کہ انھوں نے اپنے الفاظ کی جادوگری ،تہذیب کے نفسیاتی تجزیے اور تاریخی شعور کی بدولت اس ناول کو شہرت کی بلندی تک پہنچادیاہے۔اس طرح قاضی صاحب نے اس ناول میں تاریخ اور ناول نگاری دونوں کا حق بخوبی ادا کیاہے۔زبان کی نیرنگی ،تاریخی شعور اور تہذیب کی عکاسی کچھ ایسے عناصر ہیں جو انھیں اپنے معاصرین میں منفرد مقام عطا کرتے ہیں۔

.....Read more

More From Author

See More

Popular And Trending Read

See More

EXPLORE BOOKS BY

Book Categories

Books on Poetry

Magazines

Index of Books

Index of Authors

University Urdu Syllabus