aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर

संपादक : मोहम्मद हसन

V4EBook_EditionNumber : 001

प्रकाशक : तरक़्क़ी उर्दू ब्यूरो, नई दिल्ली

मूल : नई दिल्ली, भारत

प्रकाशन वर्ष : 1990

भाषा : Urdu

श्रेणियाँ : शाइरी

उप श्रेणियां : दीवान

पृष्ठ : 376

सहयोगी : जामिया हमदर्द, देहली

deewan-e-aabru

पुस्तक: परिचय

شاہ مبارک آبرو کی ابتدائی شاعری محمد شاہی دور کی آئینہ دار ہے۔ چونکہ مزاجا وہ حسن پرست تھے۔ لہٰذا خوبصورت چیزوں سے انہیں دلچسپی تھی۔ ایہام گوئی کے باوجود ان کی شاعری میں خلوص، سچائی اور سادگی سے اظہار جذبات کی مثالیں بھی ملتی ہیں۔ فارسی شاعر ی کے اثرات بھی نمایاں محسوس ہوتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ ہندی کے اثرات بھی دکھائی دیتے ہیں۔ آبرو کا زمانہ محمد شاہی کا زمانہ تھا ۔بادشاہ کو نہ معاشرے کی تنظیمِ و تعمیر سے سروکار تھا نہ امورِ سلطنت اور نہ ہی اس کی حفاظت اور انتظام وانصرام سے کوئی غرض تھی۔ وہ ہر چیز سے بے نیاز رنگ رلیاں منانے میں مصروف تھا۔ اس کے ساتھ پورا معاشرہ حالتِ مد ہوشی میں تھا۔ ہر طرف رقص و سرور اور موسیقی کی محفلیں گرم تھیں۔ خوش وقتی ، حسن پرستی عاشق مزاجی ، امرد پرستی اورمئے نوشی کے لوازمات کے ساتھ یہ مجلس آرائی، زندگی سے وقتی لذت ، جسمانی لطف و نشاط حاصل کرنے کا ذریعہ تھی۔ آبرو اسی مجلسی زندگی کے شاعر تھے۔ان کا پورا دیوان اسی تہذیب کا آئینہ ہے۔ ایہام گوئی ، رعایتِ لفظی اور روز مرہ کے مشاہدات کا اظہار اسی مجلسی ماحول کا حصہ ہیں۔اہلِ مجلس آبرو کی شاعری کو سن کر اپنی یادوں کا لطف لیتے تھے کیوں کہ آبرو ان کے تجربوں کو بیان کرتے تھے۔ زیر نظر دیوان کو محمد حسن نے مرتب کیا ہے۔ جس میں ان کی حالات زندگی کے علاوہ طرز کلام پر بھی روشنی ڈالی ہے۔

.....और पढ़िए

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
बोलिए