aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : شاہ نیاز احمد بریلوی

ناشر : شاہ محمد حیدر اطہر میاں نیازی

سن اشاعت : 2004

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری, تصوف

ذیلی زمرہ جات : دیوان

صفحات : 46

معاون : سمن مشرا

دیوان نیاز بے نیاز

کتاب: تعارف

مشہور صوفی اور باکمال شاعر حضرت شاہ نیاز بریلوی ؒ اپنے عہدکے ایک نابغہ روزگار ہستی گذرے ہیں۔موصوف نے فارسی اور اردو زبان میں شاعری کی ہے۔اس لیے فارسی اور اردو تذکروں میں ان کا ذکر موجود ہے۔ دیوان نیاز کے کئی نسخے منظر عام پر آچکے ہیں۔ پیش نظر ان کا مختصر اردو دیوان ہے جس میں تصوف و عرفان کے مسائل کو اشعار کا موضؤع بنایا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

شاہ نیاز احمد بریلوی ہندوستان کے صوبہ پنجاب کے قصبہ سرہند (پٹیالہ) میں پیدا ہوئے تعلیم کی غرض سے دہلی گئے اور وہاں پر فخرالدین دہلوی سے ظاہری اور باطنی کسب علوم حاصل کیا سترہ سال کی عمر میں ہی تفسیر، حدیث، اصول اور معقولات و منقولات میں علوم حاصل کیا اور فخرالدین دہلوی صاحب نے انہیں کسب باطن کے لیے بیعت کر لیا۔ جلد ہی اپنے مرشد کے خلیفہ ہوئے اور رشد و ہدایت حاصل کرنے لگے۔ شاہ نیاز احمد بریلوی فخرالدین دہلوی کے خلیفہ میں ممتاز حیثیت رکھتے تھے۔ اپنے پیر مرشد کی صلاح پر ہی انہوں نے بریلی میں سکونت اختیار کی۔ بریلی ان کی مرجع خواص و عام تھی۔ ہندوستان میں تو معروف تھے ہی بیرون ممالک مانند افغانستان، سمرقند، شیراز، بدخشاں اور عرب ممالک میں بھی ان کے عقیدت مند مرید اور خلیفہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔  ۷۷ سال کی عمر میں بریلی میں ہی ان کا وصال ہوا۔ ’’تاریخ مشایخ چیشت‘‘ میں پروفیسر خلیق احمد نظامی نے ان کے اردو، فارسی اور عربی کے کل ۹ نصانیف کا ذکر کیا ہے جس میں ایک رسالہ بھی شامل ہے۔ اہم کتاب : دیوان نیازؔ

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے