Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : فداء المصطفیٰ فدوی

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : فداء المصطفیٰ فدوی

سن اشاعت : 1985

زبان : Urdu

موضوعات : سوانح حیات

صفحات : 335

معاون : غالب انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی

احتشام حسین
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

پروفیسر احتشام حسین کا شمار اردو کے نامور نقادوں میں ہوتا ہے، خاص طور پر ترقی پسند تنقید کا ذکر ان کے نام کے بغیر نامکمل ہے۔ لیکن وہ صرف نقاد ہی نہیں تھے، بلکہ استاد، افسانہ نگار، سفر نامہ نگار، ڈرامہ نگار اور شاعر بھی تھے۔ ان کے نامور شاگر د بر صغیر ہند و پاک میں پھیلے ہوئے ہیں، جنھوں نے ہر جگہ احتشام حسین کے نام کو سر بلند رکھا۔ سید احتشام حسین کی پیدائش اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے قصبہ ماہل میں 21 اپریل سنہ 1912کو ہوئی تھی۔ ابتدائی تعلیم انہوں نے اپنی بستی کے ہی اسکول میں پائی اور ہائی اسکول اعظم گڑھ سے پاس کیا۔ پھر انٹر میڈیٹ، بی اے اور ایم اے الہ آباد سے کیا۔ عملی زندگی کی شروعات لکھنئو یونیورسٹی سے کی۔ جہاں وہ شعبہٴ اردو میں لکچرر ہوئے اور بعد میں الہ آباد یونیورسٹی میں پروفیسر ہوئے۔انہوں نے ایک درجن سے زائد کتابوں کی تصنیف، ترتیب اور تدوین کی۔ زیر نظر کتاب فداء المصطفی فدوی کی لکھی ہوئی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں احتشام حسین کی زندگی ، ان کی شخصیت، کارنامے ،تنقید نگاری، تبصرہ نگاری ، علم لسانیات،شاعری، ،افسانہ نگاری ، ڈراما نگاری اور مکتوب نگاری پر جامع مواد موجود ہے، جس کی وجہ سے یہ کتاب احتشام حسین کے حوالے سے معیاری اور ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

فداء المصطفیٰ فدوی  نے جب 1972ء  میں شاعری کی باقاعدہ ابتدا کی تو انہوں نے جدید لہجے میں ہی شعر کہنا شروع کیا۔ گو کہ انہوں نے قدیم اور روایتی شاعری کا بھی خوب مطالعہ کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ روایت سے انحراف کے قائل نہیں ہیں۔ اپنے اس نقطۂ نظر کو ایک شعر میں یوں پیش کرتے ہیں۔

فکر ہزار شیوہ سے فن کو فروغ ہے
بے وجہ اختلاف قدیم و جدید ہے

ان کے پی۔ ایچ۔ ڈی کا مقالہ ’’احتشام حسین: حیات، شخصیت اور کارنامے‘‘ کتابی شکل میں 1982ء میں منظر عام پر آیا۔ ڈاکٹر فدوی نے زیادہ تر غزلیں ہی کہی ہیں ان کے یہاں دردوکرب اور گہرے مشاہدے کی عکاسی نظر آتی ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے