Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : اشفاق حسین

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : نیاز احمد

سن اشاعت : 1992

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید, یادداشت, مضامين و خاكه

ذیلی زمرہ جات : تنقید, مضامین

صفحات : 145

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 969-35-0169-1

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

فیض: حبیب عنبر دست
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر نظر کتاب "فیض: حبیب عنبر دست" اشفاق حسین کی کتاب ہے۔ اشفاق حسین کو فیض سے ایک والہانہ لگاو ہے۔ انہوں نے فیض پر بہت کچھ لکھا بلکہ ان کو ماہر فیض سمجھنا چاہئے۔ اس کتاب میں فیض کے سلسلے میں مصنف کے ذاتی تآثرات، مشاہدات اور ملاقاتوں کی رودار شامل ہیں۔ کتاب اشفاق حسین کی دیگر کتابوں کی طرح فیض شناسی کے باب میں کافی اہم ہے۔ پیش لفظ کے تحت خود مصنف نے کتاب کے تعلق سے اظہار خیال کیا ہے۔ اس کتاب کا پہلا حصہ 'فیض ٹورنٹو میں' فیض کے ٹورنٹو میں قیام کے پس منظر میں لکھا گیا ہے۔ دوسرا حصے میں دو مضامین شامل ہیں۔ کتاب کا تیسرا اور آخری حصہ ایک بات چیت پر مشتمل ہے۔ یہ مکالمہ اشفاق حسین اور خالد سہیل کے درمیان ہے۔ مجموعی طور پر 17 مضامین پرمشتمل یہ کتاب فیض شناسی پر ایک سند کی حیثیت رکھتی ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

اشفاق حسین نام اورتخلص اشفاق ہے۔یکم جنوری ۱۹۵۱ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ جیکب لائن گورنمنٹ ہائی اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں کراچی گورنمنٹ کالج، ناظم آباد، نیشنل کالج اور سلامیہ کالج سے تعلیمی منازل طے کرتے ہوئے جامعہ کراچی سے اردو میں ایم اے کیا۔ ملازمت کے سلسلے میں گورنمنٹ کالج، کورنگی، کراچی اور آرٹس کونسل، کراچی سے وابستہ رہے۔مارچ۱۹۸۰ء میں کینیڈا چلے گئے جہاں ان کی ٹریول ایجنسی ہے۔ کینیڈا سے’’اردوانٹرنیشنل‘‘ کا اجرا کیا جو ۱۹۸۲ء سے ۱۹۸۷ء تک جاری رہا۔ شاعری کے علاوہ انھوں نے تنقیدی مضامین بھی لکھے ہیں۔ ان کی تصانیف کے چند نام یہ ہیں: ’’ہم اجنبی ہیں‘‘(شعری مجموعے)، ’’فیض ایک جائزہ‘‘، ’’فیض کے مغربی حوالے‘‘(دوجلدوں میں)۔ کینیڈا سے کچھ نئی اور پرانی نظموں کا ترجمہ انگریزی میںThat Day Will Dawnکے نام سے شائع ہوا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:405

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے