Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर

लेखक : ख़ालिद अशरफ़

प्रकाशक : ख़ालिद अशरफ़

प्रकाशन वर्ष : 2006

भाषा : Urdu

श्रेणियाँ : शोध एवं समीक्षा

उप श्रेणियां : अफ़साना

पृष्ठ : 522

ISBN संख्यांक / ISSN संख्यांक : 81-903168-0-x

सहयोगी : अंजुमन तरक़्क़ी उर्दू (हिन्द), देहली

फ़साने मन्टो के और फ़िर बयाँ अपना
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

पुस्तक: परिचय

سعادت حسن منٹو کا شمار ایسے بلند پایہ فنکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے وقت سے کہیں آگے دیکھنے کی صلاحیت سے مالا مال تھے۔ آج منٹو کے افسانے ادبی منظر نامہ پر آتے تو کبھی معتوب نہ ٹھہرتے اور نہ ہی ان پر مقدمے چلتے۔ منٹو نے وقت سے پہلے اس انسان کو دیکھا جو ابھی تہذیب کی گود میں سویا ہوا تھا۔منٹو کی ادبی تخلیقات کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی تحریروں کے ذریعے دیکھی بھالی اور جانی پہچانی دنیا میں ہی ایک ایسی دنیا دریافت کی، جسے لوگ درخوراعتناء نہیں سمجھتے تھے،یہ کتاب تحقیق اور اطلاقی تنقید کا عمدہ نمونہ کہی جا سکتی ہے۔کتاب کے بنیادی طور پر چار ابواب ہیں۔ پہلا باب ”زندگی: ایک ٹیڑھی لکیر“ کے عنوان سے منٹو کی زندگی اور شخصیت کا احاطہ کرتا ہے اور دوسرا باب منٹو کی تصانیف کا اجمالی جائزہ ہے۔ یہ دونوں ابواب مکمل طور پر تحقیقی نوعیت کے ہیں،تیسر باب ”منٹو کے مختلف پہلو اور نظریہ“ کے عنوان سے منٹو کے افسانوں کا تنقیدی مطالعہ ہے۔ جس میں منٹو کے رجحانات، موضوعات اور تھیم کے حوالے سے افسانوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ چوتھا باب جو اس کتاب کا سب سے اہم باب ہے "تجزیات" کے عنوان سے ہے جس میں منٹو کے منتخب دس افسانوں کے تفصیلی اور جامع تجزیے کیے گئے ہیں۔ کسی نقاد نے پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں منٹو کے افسانوں کے ایسے بھرپور تجزیے پیش کیے ہیں۔

.....और पढ़िए
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
बोलिए