aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर

पुस्तक: परिचय

’’فاؤسٹ‘‘ گوئٹے کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ گوئٹے کا شہرہ آفاق منظوم ڈراما فاؤسٹ حصہ اوّل جو اسکی زندگی ہی میں چھپا، دوسرا حصہ اس کی وفات کے ایک سال بعد چھپا۔ ڈراما ’’فاؤسٹ‘‘ انسانی لغزشوں اور ایک انسان کی گمراہی کی کہانی ہے۔ دانش روحانی اقدار، انسانی لغزشوں، پستی، بلندی کا ایک حسین مرکب ہے۔ گوئٹے کے علم، تجربے، مشاہدے اور فلسفیانہ طرز اسلوب نے اسے جرمن ادب کا ایک عظیم شاہکار بنا دیا ہے۔ ’’فاؤسٹ‘‘ کی اپنی محبوبہ مارگریٹ سے گفتگو۔ شیطان سے مکالمے اور خدا کے حضور فاؤسٹ کی التجا اور آہ وزاری نے اس ڈرامے کو ایک لافانی انداز بخشا ہے۔ گوئٹے نے فاؤسٹ میں شعری عظمت، تشبیہہ، استعارے اور زبان کے حسن کے علاوہ جس طرح فہم و دانش، اپنے مطالعے اور فکرو فلسفے کو اس ڈرامے میں برتا ہے،یہی گوئٹے کو ایک امتیازی حیثیت دلاتی ہے۔ اس ڈرامے کے دنیا کے مختلف زبانوں میں تراجم ہوئے۔ اردو میں بھی کئی لوگوں نے ترجمہ کیا۔ زیر نظر کتاب گوئٹے کے فاؤسٹ کا اردو ترجمہ ہے جس کو صوفی ریاض حسین حیدری نے انجام دیا ہے۔

.....और पढ़िए

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
बोलिए