aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : جان وولف گانگ گوئٹے

V4EBook EditionNumber : 002

ناشر : مکتبہ جامعہ لمیٹیڈ، نئی دہلی

سن اشاعت : 1982

زبان : Urdu

موضوعات : ترجمہ

ذیلی زمرہ جات : ڈراما

صفحات : 320

مترجم : سید عابد حسین

معاون : جامعہ ہمدردہلی

فاؤسٹ

کتاب: تعارف

’’فاؤسٹ‘‘ گوئٹے کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ گوئٹے کا شہرہ آفاق منظوم ڈراما فاؤسٹ حصہ اوّل جو اسکی زندگی ہی میں چھپا، دوسرا حصہ اس کی وفات کے ایک سال بعد چھپا۔ ڈراما ’’فاؤسٹ‘‘ انسانی لغزشوں اور ایک انسان کی گمراہی کی کہانی ہے۔ دانش روحانی اقدار، انسانی لغزشوں، پستی، بلندی کا ایک حسین مرکب ہے۔ گوئٹے کے علم، تجربے، مشاہدے اور فلسفیانہ طرز اسلوب نے اسے ایک عظیم شاہکار بنا دیا ہے۔ ’’فاؤسٹ‘‘ کی اپنی محبوبہ مارگریٹ سے گفتگو۔ شیطان سے مکالمے اور خدا کے حضور فاؤسٹ کی التجا اور آہ وزاری نے اس ڈرامے کو ایک لافانی انداز بخشا ہے۔ گوئٹے نے فاؤسٹ میں شعری عظمت، تشبیہہ، استعارے اور زبان کے حسن کے علاوہ جس طرح فہم و دانش، اپنے مطالعے اور فکرو فلسفے کو اس ڈرامے میں برتا ہے،یہی گوئٹے کو ایک امتیازی حیثیت دلاتی ہے۔ اس ڈرامے کے دنیا کے مختلف زبانوں میں تراجم ہوئے۔ اردو میں بھی کئی لوگوں نے ترجمہ کیا۔ زیر نظر کتاب گوئٹے کے فاؤسٹ کا پہلا حصہ ہے جس کا اردو ترجمہ ڈاکٹر سید عابد حسین نے کیا ہے۔ کتاب کے آغاز میں گوئٹے اور اس کے فن پر بات کرتے ہوئے ’’فاؤسٹ‘‘ کی قدر متعین کی گئی ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے