Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : شکیل الرحمن

ناشر : شکیل الرحمن

سن اشاعت : 2000

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : فکشن

صفحات : 214

معاون : خورشید عالم

فکشن کے فنکار پریم چند
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

پریم چند نے جب اپنا ادبی سفر شروع کیا تو اُس دور کا ہندوستان اصلاحی اور انقلابی سرگرمیوں میں سرگرداں ہونے کے باوجود متعدد طرح کے تضادات کا شکار تھا۔مشرق اور مغرب کے درمیان فیصلہ کرنا اُن کے لیے بہت کٹھن تھا کہ وہ کون سا راستہ اختیار کریں۔ اس معاشی بدحالی سے باہر نکالنے کے لیے پریم چند نے ادب کا سہارا لیا۔اس لیے اُن کے ناولوں کے مطالعے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انھوں نے ظلم کرنے والوں کے بجائے مظلوموں کا ساتھ دیا ،استحصال کرنے والوں کے بجائے استحصال کیے جانے والوں اور حاکم کے بجائے محکوم کے ساتھ اور خاص کر زمیندار اور کسان کی لڑائی میں پریم چند کسانوں کی رہمنا ئی کر تے نظر آتے ہیں جس کا بخوبی اندازہ اُن کے ناولوں سے لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے بیوہ عورت ، ناکامیاب شادی ، جہیز کی لعنت اور سماجی تفریق جیسے موضوعات پر افسانے لکھے ۔ اس دور میں ایک مصلح کی حیثیت سے اپنے معاشرے کو احترام ، انسانیت ، مشرقی و مغربی تہذیب کے فرق اور اخلاقی اقدار کی جانب انہوں نے متوجہ کیا۔پروفیسرشکیل الرحمٰن ہندوستانی جمالیات کی تنقید کا اہم نام ہے انھوں نے جمالیاتی تنقیدی کو مد نظر رکھتے ہوئے پریم چندر کی فکشن نگاری کا جائزہ لیا ہے ، اس کتاب کے تحت انھوں نے پریم چند کی ناول نگاری ، ان کے افسانے ، پریم چندر کی تکنیک اور اسلوب کے حوالے سے عالمانہ گفتگو کی ہے ۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے