aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : محمد نفیس حسن

ناشر : محمد نسیم حسن

سن اشاعت : 2000

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : تنقید, اقبالیات

صفحات : 183

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

فکر اقبال کے مشرقی مصادر

کتاب: تعارف

زیر تبصرہ کتاب "فکر اقبال کے مشرقی مصادر" ڈاکٹر محمد نفیس حسن کی تصنیف ہے، جس میں فکر اقبال کے مختلف مشرقی مصادر پر بات کی گئی ہے، فکر پر بات کرتے ہوئے اقبال کی فکری تشکیل کے اسباب بیان کئے گئے ہیں، اور اس تشکیلی دور کو دس حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فکر اقبال کے مشرقی مصادر کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، سب سے پہلے عربی مصادر ہیں، جس میں قرآن، اسلام، نبی کریم صلعم، صحابہ کرام، ملائکہ اور ائمہ اربعہ کا تذکرہ کیا گیا ہے، فلسفہ اور تصوف پر گفتگو کی گئی ہے، اور علامہ اقبال کی فکر پر ان کے اثرات کو مدلل انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ دوسرے حصہ میں ایرانی تہذیبی سماجی اور فلسفہ و تصوف کا تذکرہ کیا گیا ہے، اور علامہ اقبال کی فکر پر ان کے اثرات کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔ اسی حصہ افغانستانی افکار اور ان کے اثرات کا بھی تذکرہ ہے۔ تیسرا حصہ میں ہندوستانی صوفیاء مذہب، فلسفہ و تصوف شعر و ادب کا تذکرہ کیا گیا ہے، اور علامہ اقبال کی فکر پر ان کے اثرات کو پیش کیا گیا ہے، کتاب اہم معلومات پر مشتمل ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے