Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : اختر صدیقی

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : بھارتی پبلیکیشنز، دہلی

سن اشاعت : 1970

زبان : Urdu

موضوعات : سوانح حیات, تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : تنقید

صفحات : 90

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

غالب اپنے آئینے میں
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر تبصرہ کتاب "غالب اپنے آئینے میں" اختر صدیقی کی تصنیف ہے۔ اختر صدیقی صحافی، شاعر اور تنقید نگار ہیں، وہ اودھ اخبار لکھنؤ، سیاست کانپور، روزنامہ نئی دنیا دہلی، روزنامہ پیام وطن نئی دہلی جیسے اخبارات میں بحیثیت مدیر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اختر صدیقی نے زیر نظر کتاب میں غالب کو ذرا دوسرے زاویہ سے سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ غالب اردو زبان و ادب میں جس مقام پر فائز ہیں، اس سے ادب کا ہر طالب علم واقف ہے، ان کی تعریف میں جو جملے تحریر کئے گئے، وہ بھی شہرت عام حاصل کرچکے ہیں، لیکن اس کتاب میں غالب پر نکتہ چینی کی گئی ہے، غالب کے اشعار اور ان کے خطوط کی روشنی میں ان کی شخصی خامیوں و کوتاہیوں پر روشنی ڈالی ہے، غالب نے بزرگوں کی عظمت کو ظاہر کیا ہے، اس کو کتاب میں مدلل انداز غلط بتایا گیا ہے، صاحب برہان پر کئے گئے اعتراضات کو بھی غلط ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے، غالب کے سوانحی کوائف کو بھی اختصار کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، مرزا غالب کے کلام میں مضامین کی تکرار کو بھی مدلل انداز میں پیش کیا ہے، میر، ناسخ سودا وغیرہ کا رنگ بھی کلام غالب میں نظر آتا ہے، اس کی بھی مثالیں پیش کی گئی ہیں، کتاب غالب سے متعلق اہم معلومات کو بیان کرتی ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے