Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : مظہر محمود شیرانی

ناشر : مجلس ترقی ادب، لاہور

سن اشاعت : 1993

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : تنقید

صفحات : 566

معاون : عابد رضا بیدار

حافظ محمود شیرانی اور ان کی علمی و ادبی خدمات
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

 شیرانی صاحب اپنے دادا  حافظ محمود شیرانی کی تحقیقی روایت کے پاسدار اور اپنے والد کی حسِ جمالیات کے امین تھے۔خانوادہ شیرانی کی تین نسلوں نے اردو ادب کی آبیاری کی۔ حافظ محمود شیرانی اردو کے محقق اولین، اردو تحقیق کو اس بام عروج پر پہنچانے والے کہ کوئی ان کے دلائل اور طرزِ استدلال کو آج تک رد نہ کر سکا۔ حافظ صاحب کے صاحب زادے اختر شیرانی، اُردو رومانی شاعری میں اپنی مثال آپ۔ نہ صرف رومانی شاعری بلکہ صاحب طرز ادیب بھی "جامع الحکایات" کا ترجمہ ان کی نثر کی ایک عمدہ مثال ہے۔

 نامور شاعر اختر شیرانی کے صاحب زادے  ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی کی تحقیقی سرگرمیاں ان کی متنوع تصانیف کی صورت میں محفوظ ہیں۔ اکتوبر 2003ء سے اب تک گورنمنٹ کالج لاہور سے بحیثیت ریسرچ سپروائزر وابستہ رہے ۔  1987ء میں مظہر محمود نے ڈاکٹر وحید قریشی کی زیرِ نگرانی اپنے دادا حافظ محمود خان شیرانی کی علمی و ادبی خدمات پر مقالہ لکھ کر اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل۔ ان کا یہ مقالہ ایک تحقیقی شاہکار ہے اور تحقیق کرنے والوں کے لیے ایک معیار کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اپنے دادا کے مقالات کو تلاش کر کے دس جلدوں میں مرتب کیا ہے جنہیں مجلس ترقی ادب لاہور نے شائع کیا ہے۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد خاکہ نگاری کی طرف بھی توجہ دی اور چار مجموعے بعنوان کہاں گئے وہ لوگ، کہاں سے لاؤں انہیں، جانے کہاں بکھر گئے اور بے نشانوں کا نشاں کے نام سے لکھے اور شائع کیے ہیں۔ ان کی مرتبہ کتب اس کے علاوہ جبکہ تحقیقی مقالات کی تعداد پچاس سے زائد ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے