aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Author : Rifat Akhtar

Publisher : Rifat Akhtar

Year of Publication : 1993

Language : Urdu

Categories : Research & Criticism

Sub Categories : Poetry

Pages : 160

Contributor : Mazhar Imam

haiku: tanqeedi jaiza

About The Book

"ہائیکو "اصل میں جاپانی صنف سخن ہے وہاں ابتدائی دور ہی سے مختصر نظمیں قبول رہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے ہندوستان میں دوہے یا ایران میں رباعی اور غزل کے اشعار کو قبولیت حاصل رہی ہے۔ہائکو میں جاپانی تہذیب ،تاریخ اور روایت پوشیدہ ہے۔ صرف تین مصرعوں میں سب کچھ کہہ دینے کے جذبے نے "ہائی کائی" یا "ہائیکو" کو جنم دیا۔ جس میں صرف سترہ صوتی اجزا 5، 7، 5 کے تناسب سے استعمال ہوتے تھے۔ مشہور جاپانی شاعر باشو نے اس صنف کو اپنی شاعری میں پہلی مرتبہ اختیار کیا اور یوں "ہائی کو" وجود میں آئے۔ "ہائیکو" اصل میں "ہوکو "(hukku) کی بدلی ہوئی شکل ہے جس کا مطلب جاپانی نظم کا ابتدائی حصہ ہے۔ دریا کو کوزے میں بند کرنے کا فن جس طرح غزل کے دو مصرعوں میں شاعری تخیل کی ایک کائنات سمودیتا ہے۔ اسی طرح ہائیکو میں بھی صرف سترہ صوتی اجزاء پر مشتمل تین مصرعوں میں سب کچھ کہہ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔زیر نظر کتاب میں اسی جاپانی صنف کو اردو میں رواج پانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ڈاکٹر رفعت اختر نےاس کتاب میں ابتدا سے لیکر کتاب کی تصنیف کے زمانے تک کی ہاییکو کے تاریخی سفر کو بیا ن کیا ہے۔

.....Read more

More From Author

Read the author's other books here.

See More

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
Speak Now