aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : مراد مارہروی

ناشر : حمیدیہ پریس، دہلی

مقام اشاعت : دلی, انڈیا

زبان : Urdu

موضوعات : سوانح حیات, تذکرہ

صفحات : 196

معاون : اسلم محمود

ہندوستان کے شاہان مغلیہ کی بیویاں اور ہندو رانیاں

کتاب: تعارف

ہندوستان جیسے ملک میں اگر حکومت کو استوار کرنا ہے تو حاکموں کو یہاں کے باشندوں کے ساتھ میل جول رکھ کر ہی ایک طویل المدت حکمرانی کی جا سکتی ہے۔ یہ بات مغلوں کی سمجھ میں آچکی تھی اسی لئے مغلوں کا سرخیل ظہیر الدین بابر اپنی خود نوشت میں اپنے بیٹے کو نصیحت کرتا ہے کہ بیٹا اگر یہاں حکومت کرنا ہے تو یہاں کے مقدسات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کا احترام بھی ضروری ہے اور گائے کے ذبیحہ سے احتراز ضروری ہے۔ انہیں کی نسل میں اکبر نے اس نصیحت پر عمل کرتے ہوئے یہاں کے سرکردہ لوگوں سے ازدواجی تعلقات پیدا کئے اور پھر یہ سلسلہ چل نکلا اور بہت سی شاہی بیگمات بادشاہوں کی بیویوں کی صورت میں ہندوستان کی قسمت نکھارنے کے لئے آگے آئیں۔ زیر نظر "ہندوستان کے شاہان مغلیہ کی بیویاں اور ہندو رانیاں" مراد مارھروی کی کتاب ہے۔ اس کتاب میں مغلیہ بادشاہوں کی بیگمات اور ان ہندو بیگمات کا ذکر کیا گیا ہے جن کی بدولت مغلوں نے ایک طویل عرصے تک ہندوستان پر حکمرانی کی۔ اور ان ہی کے بطنوں سے ہندوستان کے بادشاہوں نے جنم لیا۔ تاریخی و تہذیبی اقدار کی جیتی جاگتی مثال بن کر انہوں نے اپنے خاوندوں کے ساتھ زندگی بسر کی۔ اس کتاب میں مغلیہ عہد کی تاریخ اور حرم شاہی سے متعلق بہت ہی مفید معلومات پر مبنی یہ کتاب پڑھنے والوں کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے۔

.....مزید پڑھئے

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے