aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہندوستان میں تقریبا ایک ہزار برس سے ہندو مسلمان، سکھ عیسائی اور دیگر اقوام کے ایک ساتھ مل جل کر زندگی گذار رہے ہیں۔ ان کے اس میل ملاپ سے ہی ہندوستانی مشترکہ تہذیب و ثقافت پروان چڑھی ہے۔ جو آج بھی ہمارے ملک کی پہچان اور شان ہے۔ اس مشترکہ تہذیب و ثقافت میں ہندوستانی مسلمانوں کا بہت زیادہ حصہ رہا ہے۔ مسلمانوں کے رسم و رواج، مذہبی عقائد، تہذیب و معاشرت، سیاسی نظریات، ادبی اور فنی تجربات وغیرہ نے ہندوستان کی دیگر اقوام پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ پیش نظر کتاب "ہندوستانی مسلمان ایک نظر میں" مسلمانوں کے ان ہی اثرات اور ان سے رونما ہوئی تبدیلیوں کو موضوع بنایا گیا ہے۔ مسلمانوں نے ہندوستان میں نہ صرف مذہبی اعتبار سے اہم تاریخ مرتب کی ہے بلکہ سیاسی، فنی اور ادبی اعتبار سے بھی ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں۔ بلاشبہ ہندوستان میں مسلم حکمراں کے ادوار کو سنہرے دور سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS