Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : ابوالحسن علی ندوی

ناشر : مجلس تحقیقات و نشریات اسلام، لکھؤ

سن اشاعت : 1979

زبان : Urdu

موضوعات : تاریخ, ترجمہ

ذیلی زمرہ جات : عالمی, اسلامیات

صفحات : 481

معاون : گورو جوشی

انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

"انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر"مفکّر اسلام سید ابو الحسن علی ندویؒ کی وہ شہرہ آفاق تصنیف ہے جس میں انہوں نے دنیائے انسانی پر مسلمانوں کے عروج وزوال کی خونچکاں داستان رقم کی ہے۔ آپ نے ان نقصانات وخساروں کی نشاندہی فرمائی ہے جو مسلمانوں کے تنزّل و زوال اور دنیا کی قیادت و رہنمائی سے کنارہ کش ہوجانے سے انسانیت کو پہنچے۔ چنانچہ اس مقصد کیلئے آپ نے عام انسانی تاریخ ، نیز اسلامی تاریخ کا اجمالی جائزہ لیا اور دکھا یا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کس جاہلی ماحول میں ہوئی، اور انسانیت کس پستی کو پہونچ چکی تھی، پھر آپ کی دعوت اور حسن تربیت کے نتیجے میں کس طرح کی امّت تیار ہوئی جس نے دنیا کی زمام حکومت اپنے ہاتھ میں لی، اور اسکے اقتدار اور امامت کا دنیا کی تہذیب اور زندگی اور لوگوں کے رجحانات اور کردار پر کیا اثر پڑا، کس طرح دنیا کا رخ ہمہ گیر خدا فراموشی اور مجموعی جاہلیت سے ہمہ گیر خدا پرستی اور اسلام کی طرف تبدیل ہوا ، پھر کس طرح اس امت میں انحطاط اور زوال کا آغاز ہوااور اسکو دنیا کی امامت اور قیادت سے علیحدہ ہونا پڑا، اور کس طرح یہ قیادت کمزور اور غافل خدا شناسوں کے ہاتھ سے نکل کر طاقتور ناخدا شناس اور مادّہ پرست یورپ کی طرف منتقل ہوگئی، اور یورپ کے اقتدار اور اسکی قیادت نے دنیا پر کیا اثر ڈالا اور زندگی کو کس طرح متاثر کیا، دنیا کا رخ کیا ہے، اور مسلمانوں کی کیا ذمہ داری ہے، اور وہ اس ذمہ داری سے کس طرح عہدہ بر آ ہو سکتے ہیں، ان تمام سوالات کے تشفی بخش جوابات اس کتاب کا موضوع ہیں۔ کتاب کی افادیت کا اس سے اندازہ کیجئے کہ اس کے عربی، اردو، انگریزی، ترکی، فارسی اور فرانسیسی زبان میں تراجم ہوئے اور متعدد ایڈیشن نکلے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے