aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایڈیٹر : رشید حسن خاں

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : ادارہ یاد گار غالب، کراچی

مقام اشاعت : کراچی, پاکستان

سن اشاعت : 2001

زبان : Urdu

موضوعات : خطوط

صفحات : 173

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

انشائے غالب

کتاب: تعارف

زیر نظر تبصرہ کتاب "انشائے غالب" رشید حسن خان کی مرتب کردہ ہے، جو مرزا غالب کے کلام نظم و نثر پر مشتمل ایک مختصر سی کتاب ہے اس کی اہمیت اس لئے بہت زیادہ ہے کیونکہ یہ کتاب خود مرزا غالب کے ہاتھوں مرتب کردہ ہے۔ کتاب کی مزید اہمیت پر "عرض مرتب" کے عنوان سے رشید حسن خان کی اہم گفتگو ہے، جس میں انہوں نے عبدالستار صدیقی کے علم و فضل اور ان کے مزاج پر گفتگو کی ہے، اس نسخہ کے ان تک پہونچنے کا ذکر کیا ہے، اور اس کی اشاعت میں تاخیر کے اسباب پر بھی روشنی ڈالی ہے، اس کے بعد مالک رام کا مقدمہ ہے، جس میں کتاب سے متعلق اہم معلومات پیش کی گئی ہیں، غالب سے یہ تحریریں مولوی ضیاء الدین نے حاصل کی تھیں، مقصد نو وارد فوجیوں کو اردو سکھانے کے لئے نصاب مرتب کرنا تھا، اس سے متعلق مقدمہ بہت سے حقائق پیش کرتا ہے، اور مولوی ضیاء الدین کی لیاقت سے واقف کراتا ہے، کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلا نثر سے متعلق ہے، جس میں دو دیباچے بارہ خطوط دو نقلیں، اور ایک لطیفہ شامل ہے، دوسرا حصہ نظم پر مشتمل ہے، جس میں اکتیس اشعار ہے ، زبان سادہ اور آسان ہے، جس مبتدی کو اردو سیکھنے میں آسانی ہو۔ کتاب کا کا عکسی متن آخرمیں موجود ہے جس کا پڑھنا کافی دشوار ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے