Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

पुस्तक: परिचय

اردو قصیدہ نگاری میں جو منفرد اور بلند مقام سودا کو حاصل ہوا وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آیا۔ سودا ایک قادرالکلام شاعر تھے انہوں نے غزل بھی کہی اور اس میں ان کا مقام سطحی اور معمولی نہیں ہے،وہ چونکہ ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتے تھے سو زندگی عیش و طرب میں گزرتی تھی امیروں کی صحبتیں میسر تھیں اس لیے کسی کے عشق جانگداز میں میر کی طرح آنسو نہیں بہائے،ان کے کلام میں سوزوگداز،درد،غم کی گہری ٹیسیں اور خستگی تو نہیں جو میر کی غزلوں کا خاصا ہے اس کے باوجود سودا کی غزل جاندار ہے۔ سودا نے مروجہ شعری رنگوں کو کامیابی سے نبھایا ہے،سنگلاخ زمینوں میں شعر کہنا، مشکل قافیوں اور ردیفوں کو باندھنا ، صنائع بدائع کا فنکارانہ استعمال ان کی غزلوں میں عام ہے،شوکت الفاظ و خیال،لہجے کی بلند آہنگی جیسی قصیدے کی خصوصیات ان کی غزلوں کو منفرد بناتی ہیں،ان کے ہاں عشق و محبت ،ہجر و وصال اور داخلیت کا حسین امتزاج ملتا ہے۔ قصیدے،مرثیے،مثنویاں،رباعیاں،شہرآشوب،قطعات،تاریخیں،پہیلیاں،واسوخت،مستزاد، اور غزلیں سب اصناف سودا کے ہاں موجود ہیں۔ زیر نظر سودا کے کلام کا انتخاب ہے جس کو رشید حسن خان نے انجام دیا ہے۔ جس میں پانچ عناوین کے تحت سودا کے کلام کو شامل کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے قصائد کے ضمن میں نعت، منقبت اور مدح کو شامل کیا گیا ہے۔ پھر سماجیات کے تحت شہر آشوب۔ اس کے بعد مضحکات کے ضمن میں ہجو، ظنز اور مزاح کو جگہ دی گئی ہے۔ جبکہ غزلیات کے تحت رباعیات اور قطعات کو شامل کیا گیا ہے۔ اور آخر میں فرہنگ کو جگہ ملی ہے۔ یہ انتخاب بہت منظم اور تحقیقی ہے۔

.....और पढ़िए
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
बोलिए