aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

انتخاب سخن

سلسلہ شاہ حاتم، جلد-001

ایڈیٹر : حسرتؔ موہانی

ناشر : اترپردیش اردو اکیڈمی، لکھنؤ

سن اشاعت : 1983

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : انتخاب

صفحات : 305

معاون : اردو آرٹس کالج، حیدرآباد

انتخاب سخن

کتاب: تعارف

حسرت موہانی جہاں اردو کے مایہ ناز اورمنفرد شاعر تھے وہیں پر وہ ایک بے باک صحافی تھے۔ انہوں نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز 1903 ء سے کیا ۔ علی گڑھ سے اپنا ادبی رسالہ’’اردوئے معلیٰ‘‘ جاری کیا، آداب واخلاق سکھائے ، شائستگی کے اُصولوں سے ہمکنار کیا اور شعر و ادب کے نکات سے آشنا کیا ۔ ’’اردوئے معلیٰ ‘‘ نے ملک کے تعلیم یافتہ نوجوان طبقے کے ذہنوں کو بیدار کیا اور ان میں سیاسی اور ادبی شعور پیدا کیا۔ حسرت موہانی کا سب اہم کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے ’’اردوئے معلیٰ‘‘ کے ذریعہ اساتذۂ قدیم کے دیوان فراہم کر کے ان کا انتخاب شائع کیا ۔ ان کی اس سعی کی بدولت حاتمؔ ، سوزؔ مضحفیؔ، جراء تؔ، قائمؔ، میر حسنؔ وغیرہ کے کلام محفوظ ہوگئے اور فنی حیثیت سے بھی نکات سخن ، محاسن سخن اور معائبِ سخن پر ان کے رسالے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ حسرتؔ نے ’’دیوانِ غالبؔ ‘‘ معہ شرح بھی شائع کی ہے۔ ان کے یہ انتخابات "انتخاب سخن" کے نام سے گیارہ جلدوں پر مشتمل ہیں۔ جن میں تقریبا دو سو اساتذہ کا کلام موجود ہے۔ زیر نظر پہلی جلد ہے۔ جو شاہ حاتم کے سلسلے کی ہے۔ جس میں حاتم کے علاوہ کئی اساتذہ فن کا انتخاب کلام موجود ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے