aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

انتخاب سخن

سلسلسہ ذوق، جلد - 002

ایڈیٹر : حسرتؔ موہانی

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : حسرتؔ موہانی

سن اشاعت : 1929

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : انتخاب

صفحات : 97

معاون : ادارہ ادبیات اردو، حیدرآباد

انتخاب سخن

کتاب: تعارف

حسرت موہانی جہاں اردو کے مایہ ناز اورمنفرد شاعر تھے وہیں پر وہ ایک بے باک صحافی تھے۔ انہوں نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز 1903 ء سے کیا ۔ علی گڑھ سے اپنا ادبی رسالہ’’اردوئے معلیٰ‘‘ جاری کیا، آداب واخلاق سکھائے ، شائستگی کے اُصولوں سے ہمکنار کیا اور شعر و ادب کے نکات سے آشنا کیا ۔ ’’اردوئے معلیٰ ‘‘ نے ملک کے تعلیم یافتہ نوجوان طبقے کے ذہنوں کو بیدار کیا اور ان میں سیاسی اور ادبی شعور پیدا کیا۔ حسرت موہانی کا سب اہم کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے ’’اردوئے معلیٰ‘‘ کے ذریعہ اساتذۂ قدیم کے دیوان فراہم کر کے ان کا انتخاب شائع کیا ۔ ان کی اس سعی کی بدولت حاتمؔ ، سوزؔ مضحفیؔ، جراء تؔ، قائمؔ، میر حسنؔ وغیرہ کے کلام محفوظ ہوگئے اور فنی حیثیت سے بھی نکات سخن ، محاسن سخن اور معائبِ سخن پر ان کے رسالے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ حسرتؔ نے ’’دیوانِ غالبؔ ‘‘ معہ شرح بھی شائع کی ہے۔ ان کے یہ انتخابات "انتخاب سخن" کے نام سے گیارہ جلدوں پر مشتمل ہیں۔ جن میں تقریبا دو سو اساتذہ کا کلام موجود ہے۔ زیر نظر دوسری جلد ہے۔ جو ذوق کے سلسلے کی ہے۔ جس میں ذوق کے علاوہ کئی اساتذہ فن کا انتخاب کلام موجود ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے