aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شاعر مشرق علامہ اقبال کے قومی نظریات کو مختلف اندازسے بیان کرتی پیش نظروحید قریشی کی تصنیف"اقبال اور پاکستانی قومیت" ہے ۔جومصنف کے مختلف اوقات میں لکھے گئے،تین مقالوں پر مشتمل ہے۔ پہلے مقالے میں " اقبال کےنظریہ ء وطنیت " سے اوردوسرے مقالے میں" اقبال کے خلافت "سے متعلق نظریات کو پیش کرتے ہوئے ملک کے آئینی مسائل سے بحث کی گئی ہے۔کتاب کا تیسرا مقالہ اپنے موضوع اور پیش کش کے اعتبار سے اہم ہے۔ جس میں شاعر مشرق کے قومی نظریہ کو پیش کیا گیا ہے۔ان مقالات سے پہلے مصنف کا ایک مضمون بعنوان " مسند خلافت یا مجلس قانون ساز ۔فکر اقبال کی روشنی میں "بھی شامل ہے ،جو اپنی معلومات اور نظریات اقبال کے اعتبار سے نہایت ہی وقیع اور جامع ہے۔جس میں مصنف نے مسند خلافت کو اقبال کی فکر و فن کی روشنی میں پیش کیا ہے۔ ان مقالوں کے مطالعے سے قارئین پاکستان میں قومیت کی تشکیل سے متعلق اور دیگر سیاسی امور پر علامہ اقبال کے قومی نظریات سے واقف ہوجاتے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS