Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : رحمان فارس

ناشر : سنگ میل پبلی کیشنز، دہلی

سن اشاعت : 2018

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : مجموعہ

صفحات : 331

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 10:969-35-3163-9

معاون : ریختہ

عشق بخیر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

رحمان فارس ہماری نوجوان نسل کے ایک مقبول شاعر ہیں۔ ان کے اس مجموعے کو پڑھئے اور پڑھتے چلے جائیے۔ اس کی غزلیں خشک اور بے جان لمحوں میں روح پھونک دیں گی۔ کتاب چودہ ابواب میں منقسم ہیں اور ہر باب کے تحت ذیلی عنوان قائم کرکے ایسی غزلیں کہی گئی ہیں جو خالی پن میں سُروں کے امکانات بھر دیں گی ۔ اس کتاب میں قاری کو محسوس ہوگا کہ اس کے زبان و بیان کا حسن دھنک کے رنگوں کی طرح مدغم ہیں۔ قاری کتاب کا ذہنی سیر کرتا ہوا ہر طرح کی شاعری سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ الفاظ کا استعمال عام فہم اور استعارے اور کنایوں کو قابل فہم کسوٹی پر رکھ کر سپرد قلم کیا گیا ہے۔ سفر نامے کے تحت پیش کی گئی نظمیں بحری اور نثری دونوں عروض میں ہیں جس کا اپنا سرور ہے ۔ اختتام پر رباعیات کا حصہ وصال یار اور ہجر رفیق کی بہترین نمائندگی کررہا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

رحمان فارس روزگار کے اعتبار سے سول سروس آف پاکستان سے مُنسلک ھیں۔ آج کل ایڈیشینل کمشنر ان لینڈ ریوینیو اسلام آباد تعینات ھیں۔ شاعری کا اولین مجموعہ "عشق بخیر" کے نام سے اشاعت پذیر ھے۔ مُشاعروں کے حوالے سے دُنیا بھر میں مدعو کیے جاتے ھیں۔ ابھی تک امریکہ، یورپ کے متعدد ممالک، مشرقِ وُسطٰی کے بیشتر ممالک، ھندوستان، بنگلہ دیش، چین، تُرکی اور آسٹریلیا کے مشاعروں میں اپنا کلام پیش کرکے سامعین و حاضرین کی کثیر تعداد سے دادِ سُخن وصول کرچکے ھیں۔ امریکہ کے حالیہ ادبی دورے کا سفرنامہ زیرِ طبع ھے۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے ادبی پروگرامز کے اینکرپرسن ھیں۔ موقر انگریزی جرائد میں متعدد کالمز لکھ چُکے ھیں۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے