aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर

लेखक : ख़ान रिज़वान

प्रकाशक : ख़ान रिज़वान

प्रकाशन वर्ष : 2015

भाषा : Urdu

श्रेणियाँ : शोध एवं समीक्षा

उप श्रेणियां : ग़ज़ल

पृष्ठ : 202

ISBN संख्यांक / ISSN संख्यांक : 978-93-5073-530-5

सहयोगी : ख़ान रिज़वान

jadeediyat ka mughanni asad badayuni

पुस्तक: परिचय

پیش نظر کتاب اسعد بدایونی کی شاعری اور اہم خصوصیات کا احاطہ کرتی ہے۔ جس میں اسعد بدایونی کو جدید شاعری کے حوالے سے متعارف کروایا گیا ہے۔ اسعد کی منتخبہ غزلوں کو شامل کرتے ہوئے ان کے اسلوب، موضوعات، جدید غزل کے بدلتے رجحانات پر اہم نکات پیش کیے گئے ہیں۔ اسعد نے راویت کی پاسداری کرتے ہوئے، جدیدیت کو اپنایا ہے۔ ان کی زبان سادہ اور شگفتہ ہے۔ اسعد کے کلام میں مستعمل صنعتوں، تشبیہات اور تمثیلات بھی جدید رجحانات اور میلانات سے متاثر ہیں۔ اسعد اپنے جدید لب و لہجہ، متنوع موضوعات اور متنوع فکری زایوں کی وجہ سے اپنے معاصرین میں جدید شاعری کی نمائندہ آواز بن کر ابھرے ہیں۔ محمد رضوان خاں نے اپنی تصنیف "جدیدیت کا مغنی۔ اسعد بدایونی" میں جدید تر شاعری کے امکانات کے حوالے سے اسعد کے کلام کا فنی او رفکری تجزیہ پیش کیا ہے۔ کتاب میں شامل اسعد کا مضمون بعنوان "جدید ارد وغزل اور ا س کی روایت" سے بھی نئی غزل سے متعلق اسعد کا نظریہ بھی واضح ہوتا ہے۔ یہ کتاب میں نثر و نظم کے حوالے سے اسعد بدایونی کو مکمل طور پر ادبی منظر نامے میں متعارف کرانے میں بھی کامیاب ہے۔ مصنف نے "اسعد بدایونی: شخص اور شاعر، اسعد بدایونی : اردو غزل اور اس کی روایت، اسعد بدایونی: ایک بے مثال انسان، اسعد بدایونی: جدید تر غزل۔ ہم عصر شعرا کے حوالے سے، اسعد بدایونی: اور تصور "انا"، اسعد بدایونی: تصور عشق۔ وغیرہ عنوانات کے تحت اسعد بدایونی کے کلام کا فکری، فنی اور موضوعاتی جائزہ مستند حوالوں کے ساتھ لیا ہے۔ اس تجزیہ سے اسعد کے کلام کی عصری معنویت واضح ہوتی ہے۔

.....और पढ़िए

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
बोलिए