Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر تبصرہ کتاب "کالے صاحب" اوپندر ناتھ اشک کا افسانوی مجموعہ ہے، جو آٹھ افسانوں پر مشتمل ہے، افسانے زندگی کی تصویر کشی کرتے ہیں، سیاسی سماجی اور معاشرتی صورت حال کا نقشہ کھینچتے ہیں، فسادات کی تکالیف کو بیان کرتے ہیں، افسانہ نگار کے مشاہدات و تجربات بھی افسانوں میں در آئے ہیں، ٹیبل لینڈ افسانے میں مسلم رفیوجی کا درد و کرب بیان کیا گیا ہے، افسانوں میں طنزیہ پہلو بھی بخوبی نظر آتا ہے، کیپٹن رشید افسانہ پرانے سیاسی نظام پر طنز کرتا ہے، اس کی قباحتیں عیاں کرتا ہے، سسٹم کس طرح مخلص آدمی کو مجبور کرتا ہے، اس حقیقت کو بیان کرتا ہے، 'کالے صاحب' اس مجموعہ کا اہم ترین اور مختصر افسانہ ہے، جس میں حاکموں پر طنز کیا گیا ہے، ان کی نفسیات کو واضح کیا گیا ہے، 'رواقی' میں انسان کی ناکامی کے اسباب عیاں ہوتے ہیں، 'تکلف' میں ممبئی اور فلمی ہستیوں کی صورت حال کا نقشہ کھینچا گیا ہے، مجموعہ میں شامل شدہ افسانے اشک کے تخلیقی معیار کو بخوبی واضح کرتے ہیں۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

اوپندر ناتھ اشکؔ پریم چند کے نامور معاصرین میں سے ایک ہیں اور پریم چند سے خاص طور پر متاثر ہیں۔ ان کے افسانوں پر ایک لمبے عرصے تک ناصحانہ اور اخلاقی رنگ غالب رہا۔ پریم چند کے افسانوں میں بھی یہی صورت تھی۔ مگر وہ آخر خار اس سے باہر آئے لیکن اشکؔ ایک طویل عرصے تک اس سے چھٹکارا نہیں پاسکے۔ اپنے ملک کی معاشرت پر وہ گہری نظر ڈالتے ہیں اور اس کی برائیوں پر ان کی نظر جم کر رہ جاتی ہے اور ان کے اصلاحی افسانے وجود میں آتے ہیں۔ اشکؔ کے موضوعات میں سیاست بھی داخل ہے لیکن یہاں بھی انداز اخلاقی اور اصلاحی ہے۔

اشکؔ نے ایک طویل مدت تک اپنے تمام تر وقت کو افسانہ نگاری پر صرف کیا۔ اس سے فن پر ان کی گرفت مضبوط ہوگئی اور زبان میں زیادہ روانی آگئی۔ اعتراض کیا جاتا ہے کہ ان کا کوئی منفرد اسلوب نہیں اور اردو افسانے پر وہ کوئی گہرا نقش نہیں چھوڑ سکے لیکن اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ اپنے زرخیز قلم سے انہوں نے اردو افسانے کے ذخیرے میں بہت اضافہ کیا۔ ان کے مشہور افسانوی مجموعے ہیں، ڈاچی، کونپل، قفس، ناسور وغیرہ اور ان مجموعوں کے بیشتر افسانوں کو دلچسپی کے ساتھ پڑھا گیا۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے