کھرپا بہادر

مرزا عظیم بیگ چغتائی

علمی کتاب خانہ، دہلی
1954 | مزید

مصنف: تعارف

مرزا عظیم بیگ چغتائی

مرزا عظیم بیگ چغتائی

اردو کے مقبول مزاح نگاروں میں ایک نام عظیم بیگ چغتائی کا ہے۔ ان کے ہلکے پھلکے مزاح کی بنیاد لڑکپن کی شرارتوں پر ہے جن سے ہر انسان کو کبھی نہ کبھی سابقہ پڑا ہے۔ اس لیے عام لوگوں نے ان کی ظرافت کو بہت پسند کیا۔

عظیم بیگ چغتائی کی ولادت جودھ پور میں ہوئی۔ وہیں ابتدائی تعلیم پائی۔ ولادت سے وفات تک علالت کا سلسلہ جاری رہا۔ بے حد کمزور تھے اس لیے بہن بھائیوں کو ڈانٹ پڑتی رہتی تھی کہ انہیں نہ چھیڑیں، انہیں نہ ستائیں۔ کہیں ایسا نہ ہو چوٹ لگ جائے۔ اس برتاؤ کا ان کی شخصیت پر برا اثر پڑا اور طبیعت میں ایک نفسیاتی گرہ پڑ گئی۔ عصمت چغتائی ان کی بہن تھیں۔ انہوں نے ’’دوزخی‘‘ کے عنوان سے ان کا خاکا لکھا اور ان کی نفسیاتی پیچیدگیو کا بہت دلچسپ انداز میں ذکر کیا۔ مسلسل بیماری کے سبب شورشرابہ اور اچھل کود ان کے بس کی بات نہیں تھی۔ اس کمی کو انہوں نے مزاحیہ تحریروں سے پورا کیا۔ لڑکپن کی جن شرارتوں کی تصویریں عظیم بیگ چغتائی اپنی تحریروں میں کھینچتے ہیں وہ اس کمزوری کا فطری رد عمل ہے۔ طویل عرصے تک وہ دل کے مرض میں مبتلا دہے۔ آخر 1941ء میں وفات پائی۔

بلند پایہ ظرافت نگاروں میں ان کاشمار نہیں۔ اس کے کئی اسباب ہیں۔ ان کے پاس نہ اہم موضوعات ہیں نہ اہم خیالات۔ بس کھیل کود اور شوخی و شرارت کے قصے ہیں۔ غور وفکر اور سنجیدہ موضوعات کا ان کے یہاں فقدان ہے۔ اسی لیے ساری ظرافت پلاٹ اور مضحکہ خیز واقعات سے پیدا ہوتی ہے۔ ان کے کردار ہمہ وقت ہنسانے والی حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔ اس لیے کہا گیا ہے کہ عظیم بیگ کی تخلیقات میں جو دنیا نظر آتی ہے اس میں ہر آن ہنگامہ بپا رہتا ہے۔

ان کی ایک اور کمزوری یہ ہے کہ وہ قلم روک کر نہیں لکھتے۔ مضمون ہو یا ناول و افسانہ بے حد ضروری ہے کہ مصنف پہلے اس کی منصوبہ بندی کرے پھر قلم اٹھائے۔ اس کے بعد اپنی تحریر پر برابر نظر ثانی کرتا رہے۔ اسے سنوارتا اور نکھارتا رہے۔ خون جگر صرف کیے بغیر اعلیٰ درجے کا ادب وجود میں نہیں آسکتا۔ بسیار نویسی کے علاوہ زبان کی طرف بے توجہی بھی ان کا عیب ہے۔

یہ بات بھی ذہن میں رکھنے کی ہے کہ عظیم بیگ چغتائی معاشرے کی خرابیوں سے بیزار تھے اور اصلاح کی خواہش رکھتے تھے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے انہوں نے ظریفانہ اورطنزیہ مضامین بھی لکھے۔ اس کے علاوہ ’’قرآن اور پردہ‘‘ جیسی سنجیدہ کتاب بھی لکھی۔ 

شریر بیوی، کولتار اور خانم کو اردو ادب میں بہت شہرت حاصل ہوئی۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مزید

مقبول و معروف

مزید

کتابوں کی تلاش بہ اعتبار

کتابیں : بہ اعتبار موضوع

شاعری کی کتابیں

رسالے

کتاب فہرست

مصنفین کی فہرست

یونیورسٹی اردو نصاب