aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : ضیا فاروقی

ناشر : ایجو کیشنل پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی

سن اشاعت : 2017

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : مقالات/مضامین

صفحات : 202

معاون : ضیا فاروقی

لفظ رنگ

مصنف: تعارف

ضیا فاروقی اردو کے ان شعرا میں ہیں جن کی پشت پر تقریباً نصف صدی کی تجربات کے نقوش کو آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی پیدائش 12ستمبر1947 کو  یوپی کی مردم خیز تحصیل سندیلہ ضلع ہردوئی کے اس خاندان میں ہوئی جو اپنی علمی وجاہت کے سبب طبقۂ اشرفیہ میں شمار ہوتا ہے۔ان کے والد چودھری عالم رضا علاقے کے بااثر ذمہ داروں میں تھیچنانچہ ان کی ابتدائی تعلیم و تربیت اسی انداز سے ہوئی جیسے اس طبقے کے نونہالوں کی عام طور سے ہوتی ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے لئے کانپور آئے۔ گریجویشن کانپور سے کیا اور وہیں ٹرانسپورٹ کارپوریشن کانپور میں ملازم ہوگئے۔ 2005 میں ملازمت سے سبکدوش ہوئے۔ بھوپال سے چونکہ بزرگوں کے زمانے سے تعلق رہا اس کے علاوہ خود ان کے اپنے بھی یہاں کے اہل قلم سے شروع سے ہی ذاتی مراسم رہے اس لئے انہوں نے بھوپال کو اپنا جائے قیام اور جائے قرار بنا لیا۔

جہاں تک ان کے ادبی سروکار کا معاملہ ہے تو یہ اردو زبان و ادب کے ان شہ سواروں میں ہیں جنہوں نے چاروں دھام کی یاترا کی ہے۔ یہاں ہمارا مطلب ان کی  شاعری اور افسانوں سے بھی ہے اور تحقیقی اور تنقیدی شعور سے بھی۔ چونکہ ان کے مزاج میں تحقیقی مادہ زیادہ ہے تو چاہے وہ خاندانی شجرے ہوں یا تاریخ کے اوراق  ہوں ان کی دلچسپی کے نمونے اکثر ان کی تحریروں میں ملتے رہتے ہیں۔ تنقیدی سطح پر بھی مختلف کتابوں کے جائزے اور ادبی موضوعات پر وہ اپنے خیالات کا اظہار اردو کے مختلف رسائل و جرائد کے حوالے سے کرتے رہتے ہیں۔ سہا مجددی پر ان کا مونوگراف دہلی اردو اکادمی کے حوالے سے منظر عام پر آیا ہے۔ اس مونوگراف میں ضیا فاروقی نے جہاں سہا مجددی کے احوال و آثار کی تلاش بہت عرق ریزی سے کی ہے وہیں سہا کی شاعری کا بھی بالاستعجاب مطالعہ کرکے ان رنگوں کی نشاندہی کی ہے جو سہا کے یہاں غالب یا دوسرے شعراء کے کلام کے حوالے سے نظر آتے ہیں۔

 ضیا فاروقی کا ایک اہم کام کانپور نامہ بھی ہیکہ کانپورنامہ کا تذکرہ کیے بغیر ان کے ادبی سروکار پر گفتگو نا ممکن ہے۔ مثنوی کانپور نامہ، کانپور کی ڈھائی سو سال کی ایسی منظوم ادبی تاریخ ہے جس سے کانپور کی لسانی قدامت کا بھی پتہ چلتا ہے۔ اس کے علاوہ شعری تصانیف میں رقص غبار(منظوم یادداشتیں) (یوپی اردو اکیڈمی سے انعام یافتہ)، پس گرد سفر، دشت شب (یوپی اردو اکادمی سے انعام یافتہ) شامل ہیں جبکہ نثری تصانیف میں ’لفظ رنگ‘، ’تذکرۂ مورخین، اور داستان رنگ (افسانوی مجموعہ) شامل ہیں۔

 جہاں تک ضیا فاروقی کی غزلوں کا تعلق ہے انھوں نے اپنے عہد کے شعری رویوں سے متاثر ہوکر جو غزلیں کہی ہیں ان میں کلاسیکی روایات کی پاسداری بھی ہے اور جدید حسیت کی روشنی بھی۔ ان کے یہاں انتشار و احتجاج کے وہ سارے رنگ نمایاں ہیں جس سے بیسویں صدی کا نصف آخر عبارت ہے۔ ماضی کی یادیں حال کے دکھ کو ختم تو نہیں کرتی ہیں لیکن حوصلہ ضرور بخشتی ہیں۔ ضیا فاورقی کے یہاں حوصلوں کا یہ احساس جگہ جگہ نظر آتا ہے۔ ضیا فاروقی نے نظمیں بھی اچھی خاصی تعداد میں کہی ہیں اور شخصی مرثیے بھی۔ ان کی نظمیں اپنی روانی اور تسلسل کی بنا پر قاری پر اپنے دیر پا اثرات چھوڑتی ہیں۔  ان کے یہاں حمد و نعت کے حوالے سے بھی عقیدت و احترام میں ڈوبے ہوئے اشعار موجود ہیں جو قاری یا سامع پر دیر پا اثرات چھوڑتے ہیں۔ یوپی اردو اکادمی نے ان کی دو کتابوں پر ایوارڈ دیا ہے۔ مدھیہ پردیش اردو اکادمی نے ’نواب صدیق حسن خاں صوبائی اعزاز‘ سے نوازا ہے۔ اس کے علاوہ کئی ادبی اداروں اور تنظیموں نے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے